कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

داروہ :اسمارٹ بجلی میٹر کے تعلق سے عوام میں تشویش، خصوصی اجلاس بلا کر عوامی رائے لی جائے

شیوسینا شہر صدر و کارپوریٹر راجو بھائی دودھے کا مطالبہ

داروہ:9؍جولائی ( بشر قریشی)داروہ شہر میں مہاوترن (مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی) کی جانب سے اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا عمل جاری ہے، جس کے باعث شہریوں میں ممکنہ اضافی بجلی بل، تکنیکی مسائل اور معاشی بوجھ کے حوالے سے خدشات اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شیوسینا شہر صدر و کارپوریٹر راجو بھائی دودھے نے مطالبہ کیا ہے کہ اسمارٹ میٹر منصوبے پر عمل درآمد سے قبل میونسپل کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے، عوامی رائے معلوم کی جائے اور مہاوترن کے افسران عوام کے سامنے منصوبے کی مکمل حقیقت اور تفصیلات واضح کریں۔اس سلسلے میں مہاوترن کے ایگزیکٹو انجینئر کو ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی۔ راجو بھائی دودھے نے الزام لگایا کہ ایگزیکٹو انجینئر گپتا نے اسمارٹ میٹر کی تنصیب کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس پر اصرار کیا، تاہم شہریوں پر کسی بھی قسم کی زبردستی نہ کی جائے اور اگر اسمارٹ میٹر کی وجہ سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑنے والا ہو تو اس کی کھلے طور پر وضاحت کی جائے۔اسی دوران راجو بھائی دودھے نے اپنے ذاتی مکان پر اسمارٹ میٹر نصب کرنے آئے مہاوترن کے ملازمین کو بھی میٹر لگانے سے روک دیا۔ اس کے علاوہ میونسپل کونسل کے چیف آفیسر وٹھل کیدارے اور میونسپل صدر سنیل چرڈے کو بھی یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ عوام کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمارٹ میٹر کی تنصیب میں جلد بازی نہ کی جائے۔اس معاملے پر تفصیلی اور شفاف گفتگو کے لیے ضلع یاتمال کے سرپرست وزیر سنجے راٹھوڑ، مہاوترن کے اعلیٰ افسران، انجینئروں، چیف آفیسر وٹھل کیدارے، میونسپل صدر سنیل چرڈے، مقامی عوامی نمائندوں اور شہریوں کی موجودگی میں ایک خصوصی عوامی اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ تمام شبہات دور ہوں اور عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جا سکے۔اس موقع پر صحت کمیٹی کے چیئرمین ایکناتھ ماہورکر، تعمیرات کمیٹی کے چیئرمین پرکاش دودھے، یوگیش گاولی، سندیپ شیلے، ویبھو نمکر، اُمیش جادھو، رامیشور گاونڈے سمیت شیوسینا کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
’’اسمارٹ میٹر کی مخالفت نہیں، عوام پر ناانصافی نہ ہو یہی ہمارا مؤقف ہے‘‘
شیوسینا عہدیداران نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کو جدید ٹیکنالوجی یا اسمارٹ میٹر سے کوئی مخالفت نہیں ہے، البتہ عوام پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے، بجلی کے بلوں میں مکمل شفافیت برقرار رہے اور صارفین کے حقوق محفوظ رہیں، اس کی یقین دہانی کے بعد ہی آئندہ فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ اسی لیے عوامی بیداری، کھلی بحث اور عوامی نمائندوں کی شمولیت کے ذریعے اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے، یہی مطالبہ شہر صدر راجو بھائی دودھے اور داروہ کے شہریوں کی جانب سے کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے