कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھاگیہ نگر پولیس کی بڑی کارروائی، 24 لاکھ کے زیورات برآمد

ناندیڑ:7؍جولائی ( نامہ نگار) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی رہنمائی میں پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر کے کرائم برانچ نے سی سی ٹی وی فوٹیج، خفیہ اطلاعات اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر چوری کے ایک مقدمے کا کامیاب سراغ لگاتے ہوئے دو خواتین ملزمان کے قبضے سے تقریباً 24 لاکھ روپے مالیت کے 160 گرام سونے کے زیورات برآمد کر لیے۔کرائم برانچ کے پولیس سب انسپکٹر ونود دیشمکھ اور ان کی ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ انہیں ایک مخبرکے ذریعے اطلاع ملی کہ سری نگر علاقے میں چند مشتبہ خواتین گھوم رہی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج، خفیہ معلومات اور دورانِ تفتیش یہ ثابت ہوا کہ دونوں خواتین پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر کے مقدمہ نمبر 09/2026، دفعات 303(2) اور 3(5) بی این ایس (بھارتیہ نیائے سنہتا) میں مطلوب ہیں۔ مزید پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے چوری کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے قبضے سے 160 گرام سونے کے زیورات برآمد کر لیے۔گرفتار خواتین کی شناخت لکشمی گنیش راؤ ساخرے عرف منجو ریڈی (عمر 46 سال)، ساکن بھوپال، مدھیہ پردیش، حال مقیم چکھلٹھانہ، چھترپتی سنبھاجی نگر، اور پوجا سونو عرف لکّے اپّا ساخرے (عمر 26 سال)، حال مقیم چکھلٹھانہ، چھترپتی سنبھاجی نگر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 24 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال ضبط کر لیا ہے۔یہ کامیاب کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو اور پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (شہر) رامیشور وائجنے کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔اس کارروائی میں پولیس انسپکٹر سنتوش تامبے، پولیس انسپکٹر (کرائم) مہیش مالی، پولیس سب انسپکٹر ونود دیشمکھ، پولیس سب انسپکٹر نریش واڈیوالے، پولیس ہیڈ کانسٹیبل وشال مالوے اور پولیس اہلکار وشنوکانت منڈے، سدھاکر ملدوڑے، راجیو گھُلے، ناگناتھ چاپکے، راہل لاٹکر، عدنان پٹھان اور انکوش کامبلے نے حصہ لیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے