कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی مہم

ناندیڑ:6؍جولائی ( نامہ نگار)شہر کے اہم شاہراہوں کے دونوں جانب ہونے والی تجاوزات اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کیے جانے کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس سے عام شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس پس منظر میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی رہنمائی میں سٹی ٹریفک برانچ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔6 جولائی 2026ء کو پولیس انسپکٹر (ٹریفک) ماروتی منڈے کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن، چھترپتی شیواجی مہاراج چوک، وزیرآباد چوک، ترنگا چوک اور گوردھن گھاٹ پل کے اطراف کے مرکزی راستوں پر خصوصی کارروائی انجام دی گئی۔اس مہم میں سٹی ٹریفک برانچ کے افسران و اہلکاروں، ایک آر سی پی (RCP) ٹیم اور ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے عملے نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران سڑکوں پر قائم تجاوزات ہٹائی گئیں، جبکہ ہاتھ گاڑیاں، پھل فروشوں کی ریڑھیاں، ٹپریاں اور دیگر رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔اس کے علاوہ غلط طریقے سے گاڑیاں پارک کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت ضابطے کے مطابق جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 64 مقدمات درج کیے گئے اور 54 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔پولیس نے ناندیڑ شہر کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی تجاوزات نہ کریں اور نہ ہی سڑکوں پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کریں۔ تمام شہری ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ آئندہ بھی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے