कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی مہم

ناندیڑ :4؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر کی اہم سڑکوں کے دونوں جانب ہونے والی تجاوزات اور غیر قانونی طور پر پارک کی جانے والی گاڑیوں کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی پس منظر میں نیلابھ روہن، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ناندیڑ کی ہدایت پر شہر کی ٹریفک برانچ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔4 جولائی 2026ء کو صبح 11:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک اور شام 4:00 بجے سے 7:00 بجے تک پولیس انسپکٹر (ٹریفک) ماروتی منڈے کی قیادت میں وزیر آباد چوک، مہاویر چوک، پرانا منڈھا، بھگت سنگھ چوک، گرو دوارہ چوراستہ اور چکھل واڑی کارنر کے اطراف واقع اہم شاہراہوں پر خصوصی کارروائی کی گئی۔اس مہم میں شہر کی ٹریفک برانچ کے افسران و اہلکاروں، ایک آر سی پی (RCP) دستے اور ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے عملے نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران سڑکوں پر قائم تجاوزات ہٹائی گئیں، جبکہ ہاتھ گاڑیاں، پھل فروشوں کے ٹھیلے، عارضی دکانیں اور دیگر رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔ اس کے علاوہ غلط طریقے سے گاڑیاں پارک کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 53 مقدمات درج کیے گئے اور 51,000/- روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔ناندیڑ شہر کے تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والے انداز میں تجاوزات قائم نہ کریں اور نہ ہی اپنی گاڑیاں پارک کریں۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ آئندہ بھی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے