कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آل انڈیا مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کا ’’ادبی جشن‘‘

سولاپور:2؍جولائی (اقبال باغبان) آل انڈیا مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد، سولاپور کی جانب سے "کتابوں پر کچھ بات کریں” اس مہم کے تحت تین کتابوں کا تنقیدی جائزہ اور ریاستی سطح کی شاعری محفل اتوار، 5جولائی 2026صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک سوشل کالج، کڈو آئی چوک، سولاپور میں منعقد کی گئی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اقبال. تامبولی کی تحریر کردہ ناول "شیام کا باپ”، شاعر مبارک شیخ کا شعری مجموعہ "اذان اور چالیسا” اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل شیخ کا ناول "زُبا” پر پروفیسر ڈاکٹر ثریا جہانگیردار، شاعر خواجہ بھائی بشیر باغبان، اور پروفیسر بی ایچ کرجگیکر تبصرہ کریں گے۔ اس پروگرام کی صدارت پروفیسر دستگیر جمعدار (اکّلکوٹ) کریں گے۔دوپہر کے دوسرے اجلاس میں ریاستی سطح کی شاعری محفل پروفیسر انیسہ سکندر شیخ (داؤنڈ) کی صدارت میں ہوگی جس میں ریاست بھر کے 40 شاعر و شاعرات شرکت کریں گے۔مراٹھی زبان، ادب اور مطالعہ کی ثقافت کے فروغ کے لیے منعقد اس منفرد ادبی جشن میں آپ تشریف لا کر پروگرام کی رونق بڑھائیں، ایسی اپیل صدر ڈاکٹر عزیز نداف، سیکریٹری ایوب احمد نلّامندو نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے