कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تیرے وجود سے تھا گلشن میں رنگ بو

تحریر: محمد انور حسین

آج 30جون 2026 کو جناب ہاشمی مصباح الدین صاحب اپنے پیشہ تدریس سے سبکدوش ہوگئے ۔37 سال کی اس دیرینہ خدمات نے انگنت نونہالوں کے دلوں میں علم کی شمع جلائی ہے ۔کچھ لوگ فطری طور پر استاد ہوتے ہیں ،آپ ان میں سے ایک ہیں ۔آپ نے نہ صرف تعلیم دی بلکہ بچوں کی تربیت کی بھی فکر کرتے رہے ۔بچوں میں دینی و اخلاقی مزاج کو پروان چڑھانے میں موصوف کا ایک نمایاں کردار رہا ۔جس کی گواہی بیشتر بچے آج بھی دیتے ہیں ۔
آپ خوش لباس اور نفاست پسند استاد رہے ہیں ،اس لئے بچوں میں نفاست پسندی کی عادت کو پروان چڑھانے کی آپ نے ہمیشہ کوشش کی ہے ۔
بچوں میں ڈسپلن پیدا کرنا ،روزانہ کے معمولات کی پابندی کروانا ،نمازوں کی ترغیب ،قران پڑھنے کی ترغیب یہ سب آپ کی کوششوں کا حصہ رہاہے ۔
شاید نئی نسلوں میں اس طرح کے معلم شاذ و نادر ہی نظر آئیں گے ۔
قران کا گہرا علم ،مطالعہ کا شوق ،درس و تدریس کا مشفقانہ انداز یہ آپ کا گوہر خاص رہا ہے ۔
اصول پسندی اور اصولوں سے مفاہمت نہ کرنے کی سختی نے بھی آپ کی شخصیت میں سنجیدگی اور متانت کو پروان چڑھایا ۔
پیشہ تدریس سے سبکدوشی کے بعد بھی وہ ایک پر عزم اور متحرک زندگی گزاریں گے، اس امید کے ساتھ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ انھیں صحت و عافیت اور لمبی عمر عطا کرے ۔آمین
سنگ بے قیمت تراشا اورجوہر کردیا
شمع علم و آگہی سے دل منور کردیا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے