कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: علماء کرام کی قیادت میں مسلم نمائندہ کونسل نے عوام کی بہترین نمائندگی کی

’’بھارت میں نافذ ہونے والے ظالمانہ قوانین اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے کامیاب عوامی خطاب

ناندیڑ:30 جون(راست) مسلم نمائندہ کونسل، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام قباء مسجد میں 29؍جون کو بعد نمازِ عشاء ’’بھارت میں نافذ ہونے والے ظالمانہ قوانین اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے ایک اہم اور کامیاب عوامی خطاب منعقد ہوا، جس میں شہر و اطراف سے بڑی تعداد میں عوام اور ائمہ کرام نے شرکت کی، جس کی رہنمائی علماء کرام نے کی۔پروگرام میں ملک میں نافذ کیے جا رہے مختلف قوانین، خصوصاً SIR، اینٹی کنورژن لا (Anti-Conversion Law) اور یونیفارم سول کوڈ (UCC) کے ممکنہ اثرات اور موجودہ حالات میں مسلمانوں کی آئینی، سماجی اور دینی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و نائب صدر کل جماعتی وفاق مہاراشٹر، مولانا آصف ندوی صاحب، امام و خطیب مسجد غنی پورہ، ہتائی، ناندیڑ، اور مولانا حافظ اقبال انصاری صاحب، صدر تنظیم ائمہ مساجد اورنگ آباد، نے اپنے فکر انگیز اور مدلل خطابات میں حاضرین کو موجودہ حالات کا شعور، آئینی حقوق کی حفاظت، دینی شناخت کے تحفظ اور اتحاد و بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنے آئینی حقوق سے واقف رہنا، تعلیم، اتحاد اور اجتماعی شعور کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں امن، بھائی چارے اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو اختیار کریں اور ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ حکمت، صبر اور قانونی ذرائع سے کریں۔پروگرام میں علماء کرام کی قیمتی رہنمائی سے حاضرین نے بھرپور استفادہ کیا اور اس طرح کے بامقصد اور رہنمائی فراہم کرنے والے پروگراموں کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔آخر میں مسلم نمائندہ کونسل، ناندیڑ کے ذمہ داران نے تمام علماء کرام، معزز مہمانوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملت کی رہنمائی اور عوامی بیداری کے لیے آئندہ بھی ایسے مفید پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے