कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انسانیت کے دشمن

تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی 9881836729
بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

آج سے 40 یا پچاس سال قبل کا زمانہ اور اس زمانے کے جو لوگ تھے، انتہائی محبت اور انسانیت نواز اور دکھ درد رکھنے والے لوگ تھے۔ اس میں ہندو مسلم، سکھ عیسائی اور تمام مذاہب کے لوگ آپس میں خندہ پیشانی سے ملتے، اور ایک دوسرے کے تہواروں میں مبارک باد پیش کرتے۔ میں راقم الحروف نے بھی وہ لوگ دیکھے ہیں، جن کے پاس اراضی اور کھیتیاں تھیں، اور زراعت کرتے تھے۔ جو زراعت سے وابستہ تھے، ہم جب بچپن میں کسی غیر مسلم کے کھیت میں جاتے تو وہاں کے کسان بڑی محبت اور اکرام سے ہمیں گنے اور دیگر پھل دیتے۔ بچپن کا زمانہ تھا، پھل یا گنے توڑنے میں مشکل ہوتی تو وہاں کے غیر مسلم کسان خود گنے اور پھل توڑ کر ہمیں دیتے۔ یہی نہیں جب ہم بیر کے درخت پر پتھر مارتے کہ بیر نیچے گریں اور چن لیں، لیکن مالکِ کھیت خود آکر بیری کے درخت کو حرکت دیتے، اور پھر بیر درخت سے نیچے گرتے اور ہم بیر چن لیتے۔ کیا ہی وہ زمانہ تھا، اور ہر جگہ یہی محبت اور پیار کی خوشگوار فضا تھی۔ لیکن آج ایسا کیا ہوگیا کہ انسان ہی انسانیت کا دشمن ہوگیا ہے۔ رحم و کرم کا معاملہ، کسی سے عفو و صفح کا معاملہ سرے سے ختم ہی ہوچکا ہے۔ بہار کے گوپال گنج علاقے میں مدرسے کے کمسن طلباء مدرسے لوٹتے ہوئے کسی جنگل میں گنے توڑتے ہیں۔ کیونکہ وہ بچے تھے، اور کمسن بچوں سے عموماً ایسی حرکت صادر ہوتی ہے کہ کھانے کی چیز کو دیکھ کر عموماً بچے للچاتے ہیں۔ چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں، آخر وہ بچے ہوتے ہیں۔ بس ایسی ہی ایک غلطی ہوئی کہ انہوں نے گنے توڑے۔ کسانوں نے اس کی پاداش میں ان کمسن دو طلباء کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا۔ یقیناً یہ ان کے والدین کے لیے قیامتِ صغریٰ سے کم نہیں۔ اور حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ کتنی گر چکی ہے انسانیت، اور کتنا گر چکا ہے انسان، کھانے کی چیز پر اس طرح کا ردِعمل کہ ان معصوم بچوں کی جان لے لی۔ جنگلی جانوروں سے انسانیت کو اتنا خطرہ نہیں ہے، جتنا انسانوں سے انسانیت کو پہنچ رہا ہے۔ سوشل میڈیا نے جتنی مذہبی عصبیت، مذہب کے نام پر نفرتوں، اور سیاسی مفادات کی خاطر ہندو مسلم میں نفرتوں کے بیج بوئے ہیں۔ اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ محبت کے دشمن، انسان نما درندے آئے دن انسانیت کا قتل کرتے ہیں۔ آئے دن کسی کی عزت و آبرو کو تار تار کرتے ہیں۔ جس پر قدغن لگانا انتہائی ضروری ہے۔ ملک عزیز میں ہر مذہب کے لوگ ہیں، اور ہر کسی کا مذہب اچھائی اور نیکی کی راہ پر چلنے کی دعوت سخن دیتا ہے۔ ہر مذہب ہمدردی، پیار و محبت کی تعلیم دیتا ہے، اور ہر مذہب سب کی عزت و آبرو کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے۔ معصوم کے قاتلوں کے پاس اگر مذہب ہوتا تو وہ ہرگز ایسا گھناؤنا عمل نہیں کرتے۔ لیکن وہ بھی مجبور ہیں، کیونکہ ان کے دلوں اور دماغوں میں کسی ایک خاص طبقے کے لیے زہر اور نفرت کے بیج بوئے گئے ہیں۔ جو اس طرح سے وہ کسی خاص اقلیتی طبقے کو ٹارگٹ کرتے ہیں، اور نقصان پہنچاتے ہیں۔ جو ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ کسی کی جان لینا، کسی کو مذہبی عصبیت کے خاطر نفرت کرنا، کسی خاص طبقے کو ٹارگٹ کرنا، کوئی بھی مذہب اس کی تعلیم نہیں دیتا، میرا مذہب جو مذہب اسلام ہے، اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ مذہب اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ کسی انسان کا قتل کرنا، ساری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ اور کسی ایک انسان کی عزت و آبرو کا تحفظ کرنا، ساری انسانیت کے تحفظ کرنے کے برابر ہے۔ ان درندوں نے جن دو بچوں کا قتل کیا ہے۔ یہ صرف دو معصوم بچوں کا قتل نہیں ہے، بلکہ والدین کے ارمانوں کا گلا گھونٹنا، اور ان کے مستقبل کا قتل ہے۔ چنانچہ جن سنگ دل اور بے رحم انسان نما درندوں نے ان معصوم اور کمسن بچوں کا بے دردی سے قتل کیا ہے، انہیں کڑی سے کڑی سزا دیں۔ اور مقتول بچوں کے والدین کو مالی امداد بہم پہنچائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے