कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر قانونی طور پر سودی قرض دینے کے خلاف ناندیڑ میں کارروائی

گیانیشور کدم کے خلاف فوجداری مقدمہ درج۔ گھر کی تلاشی کے دوران 23 دستاویزات ضبط

ناندیڑ: 28 نومبر(نمائندہ اعتبار) غیر قانونی طور پر سودی قرض دینے کے ذریعے شہریوں کا مالی استحصال کرنے والوں کے خلاف ضلع انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گنیش نگر، ناندیڑ کے ساکن گیانیشور وٹھل راؤ کدم کے خلاف غیر قانونی ساہو کاری کے معاملے میں 27 نومبر 2026 ءکو شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی رہائش گاہ پر لی گئی تلاشی کے دوران غیر قانونی ساہو کاری سے متعلق مجموعی طور پر 23 دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ضلع ڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹیو سوسائٹیز، ناندیڑ کے دفتر کو موصول ہونے والی غیر قانونی ساہو کاری کی شکایت کی جانچ کے لیے مہاراشٹر ساہو کاری (ضابطہ بندی) ایکٹ 2014 ءکی دفعہ 16 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ اس کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹیو سوسائٹیز، ناندیڑ نے کوآپریٹیو آفیسر گریڈ اول ایم۔ آر۔ یوتے کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی۔اس ٹیم نے 26 نومبر 2026 ءکو مسٹر کدم کی گنیش نگر میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی لی۔ اس دوران غیر قانونی ساہو کاری سے متعلق 23 دستاویزات برآمد ہوئیں۔ ان دستاویزات کی بنیاد پر شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔یہ کارروائی ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے، کوآپریٹیو سوسائٹیز کے لاتور ڈویژن کے ڈویژنل جوائنٹ رجسٹرار نانا صاحب چوہان، ضلع ڈپٹی رجسٹرار شاہوراج ہیرے اور ڈپٹی رجسٹرار اے۔ ڈی۔ بھاگانگرے کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔
غیر قانونی ساہو کاری کی شکایت درج کرانے کی اپیل:
ضلع ڈپٹی رجسٹرار شاہوراج ہیرے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص بغیر لائسنس کے ساہو کاری کا کاروبار کر رہا ہو یا غیر قانونی طور پر بھاری شرح سود پر قرض دے کر شہریوں کا مالی استحصال کر رہا ہو تو شہری بلا خوف ضلع ڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹیو سوسائٹیز، ناندیڑ یا متعلقہ تعلقہ کے ڈپٹی رجسٹرار یا اسسٹنٹ رجسٹرار، کوآپریٹیو سوسائٹیز کے دفتر سے فوری رابطہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے