कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ کی تنخواہیں نہ روکنے کے احکامات جاری، ریاست کے اساتذہ کو بڑی راحت!

پونہ:29؍نومبر ( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )ریاست کے اعلیٰ ثانوی اور جونیئر کالجوں میں اسٹاف منظور شدہ تعداد (سنچ مانیتا) کے عمل کے دوران اساتذہ کی تنخواہیں نہ روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے بتایا کہ ڈائریکٹر ثانوی و اعلیٰ ثانوی ڈاکٹر مہیش پالکر نے 27 نومبر 2026 کو اس سلسلے میں سرکاری مکتوب جاری کیا ہے۔اسٹاف منظور شدہ تعداد سے زائد قرار دیے جانے والے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے خدشے سے اساتذہ میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔تنخواہ کا ٹیب بند کر دیا گیا تھا،اس معاملے میں اساتذہ اور ان کے اہلِ خانہ کو درپیش مالی مشکلات کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔تعلیمی سال 2026-27 کی اسٹاف منظور شدہ تعداد کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے، اس لیے زیرِ التوا کارروائی کی بنیاد پر تنخواہیں نہ روکی جائیں،اسکولوں کی جانب سے موصول ہونے والے تنخواہوں کے بلوں کو فوری منظوری دینے اور واجب الادا رقم ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی استاد یا غیر تدریسی ملازم تنخواہ سے محروم نہ رہے۔ان احکامات سے ریاست کے اعلیٰ ثانوی اور جونیئر کالجوں کے اساتذہ کو بڑی راحت ملی ہے۔ اس ضمن میں مہاراشٹر راجیہ کنشٹ مہا ودیالیہ مہا سنگھ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 و دیگر تنظیموں نے اساتذہ کے حقوق، تنخواہوں اور ملازمت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد اور مؤثر نمائندگی کی تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے