कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں  25 ہزار روپئے مالیت کا 1 کلو 246 گرام گانجہ ضبط

گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ناندیڑ: 28 نومبر(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پولیس کی جانب سے نوجوان نسل اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے مقصد سے جاری خصوصی مہم ’’این اسٹاپ: نشے کو اسٹاپ، مستقبل کو اسٹارٹ!‘‘ کے تحت شیواجی نگر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داتار چوک کے سبزی منڈی علاقے سے 1 کلو 246 گرام گانجہ ضبط کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 25 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 27 نومبر 2026 ءکو دوپہر کے وقت شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر راجیش پوری کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ نئی آبادی، شیواجی نگر کے داتار چوک سبزی منڈی علاقے میں ایک شخص بغیر اجازت غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے لیے گانجہ اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔اطلاع کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران کی اجازت سے ناندیڑ شہر کے سب ڈویژنل پولیس افسر کی رہنمائی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ شام کے وقت مجسٹریٹ افسر اور سرکاری پنچوں کی موجودگی میں داتار چوک کے سبزی منڈی علاقے میں گانجے کی فروخت کے شبہ میں چھاپہ مارا گیا۔اس دوران محمد اسحاق ولد محمد یوسف (عمر 45 سال، پیشہ مزدوری، ساکن سبزی منڈی، نئی آبادی، ناندیڑ) کے ہاتھ میں موجود وائر کی تھیلی کی تلاشی لی گئی تو اس میں دو کیری بیگ میں خشک گانجہ برآمد ہوا۔ پولیس نے پنچوں کی موجودگی میں ملزم کے قبضے سے 1 کلو 246 گرام گانجہ، جس کی مالیت تقریباً 25 ہزار روپئے ہے، ضبط کرلیا۔پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ ملزم نے بتایا کہ وہ یہ گانجہ شنکر عرف بھولا ورگے (ساکن جئے بھیم نگر، ناندیڑ) سے فروخت کرنے کے لیے لایا تھا۔ اس اطلاع کی بنیاد پر دونوں ملزمان کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 525/2026، دفعہ 8 (C) اور 20 (B) (ii) (B)، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر عرفان صدیقی انجام دے رہے ہیں۔یہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کے احکامات پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ جادھو، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ محترمہ ارچنا پاٹل اور ناندیڑ شہر کے سب ڈویژنل پولیس افسر رامیشور وجنے کی رہنمائی میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجیش پوری، سب انسپکٹر عرفان صدیقی اور پولیس اہلکار سندیپ راٹھوڑ، آکوسکر، کالے، کاکڑے، زمیر اور جوگپیٹے نے انجام دی۔
منشیات کی فروخت کی اطلاع پولیس کو دینے کی اپیل:
ناندیڑ ضلع پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں اپنے علاقے میں کہیں بھی منشیات کی فروخت، نقل و حمل یا استعمال کی اطلاع ملے تو بلا تاخیر قریبی پولیس اسٹیشن یا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 112 پر رابطہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے