कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں رحلت

پانچ دن تک سوگ منانے کا اعلان

تہران:20؍مئی: ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت دیگر افراد کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔مہر نیوز کے مطابق ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر مالک رحمتی اور مشرقی آذربائیجان صوبے میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ محمد علی آل ہاشم اور متعدد دیگر افراد شامل تھے۔”قبل ازیں ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر افراد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے مقام پر "زندگی کے کوئی آثار نہیں” ملے ہیں۔سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے لیکن اس پر سوار مسافروں کے زندہ رہنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ یہ اطلاع امدادی کاموں میں مصروف ٹیموں کی جانب سے اس خبر کے بعد آئی تھی کہ انہوں نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ کا پتا لگا لیا ہے۔خبروں کے مطابق ایک ایرانی اہلکارنے بتایا کہ "صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر پوری طرح جل گیا… بدقسمتی سے خدشہ ہے کہ تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔”قبل ازیں ایران کے ہلال احمر کے سربراہ نے پیر کو کہا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا لاپتا ہیلی کاپٹر مل گیا ہے لیکن صورت حال ‘اچھی نہیں ہے۔خبر وںکے مطابق پیر حسین قلی وند کا کہنا ہے کہ ‘ہیلی کاپٹر مل گیا اور اب ہم ہیلی کاپٹر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صورت حال اچھی نہیں ہے۔قبل ازیں ایران کی سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے ‘حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو کا کام جاری ہے۔یہ حادثہ ایران کے شمال مغربی صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر جولفا کے قریب پیش آیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق رئیسی کے قافلے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے باقی دو محفوظ طریقے سے اپنی منزل پر پہنچ گئے۔ ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل اس ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی صدر آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد کے دورے سے واپس آ رہے تھے۔ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے پر پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران پانچ دن تک سوگ منائے گا۔سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ‘ میں ایران کے پیارے لوگوں کی اموات پر تعزیت کرتا ہوں اور پانچ دن کے لئے سرکاری طور پر سوگ منانے کا اعلان کرتا ہوں۔اس ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر رئیسی کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اہم ایرانی حکام بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر حادثہ اتوار کے روز ایرانی صوبے آزر بائیجان کے بلند پہاڑی اور جنگلات کے علاقے میں مبینہ طور پر موسمی خرابی کے سبب ہوا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے