कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلم معاشرے کا اخلاقی بگاڑ

از قلم : عبدالکریم اشعر
اردھاپور ،ناندیڑ ،مہاراشٹرا

’’تم میں سے جو شخص خلاف شریعت کام دیکھے تو اپنے ہاتھوں سے اس کی اصلاح کرے اور اگر طاقت نہ رکھتا ہو تو زبان سے اس کا رد کرے اور اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھتا ہو تو دل سے اس کو برا جانے اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے‘‘۔(صحیح مسلم)
ہمارے سماج میں تیزی سے پنپتی برائیوں کی ایک اہم وجہ مذکورہ بالا حدیث میں بیان کی گئی ہے ، برائیوں کو بزورطاقت روکنا اور زبان سے ٹوکنا ہم چھوڑ چکے ہیں ، ایک عربی کہاوت ہے کہ اگر گھر کا بوڑھا طبلہ بجا رہا ہو تو اسے بچوں کے رقص پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے ، ہماری حالت بالکل ایسی ہی ہے ، ہمارے با شعور افراد برائی ہوتے دیکھتے ھیں لیکن اکثر افراد نا تو طاقت سے اُسے روکتے ہیں نہ زبان سے ٹوکتے ہیں ، بعض تو نفس بہ نفیس ان برائیوں میں شامل ہو جاتے ہیں اور بعض خاموشی اختیار کر لیتے ہیں کہ کون ان کو ٹوک کر آفت مول لے، نتیجتاً ہمارا معاشرہ اخلاقی پستی میں گرتا چلا جا رہا ہے اور بد اخلاقی ، بد کلامی، گالم گلوج ، شراب نوشی ، قمار بازی ، وغیرہ سنگین برائیوں اور گناہوں میں ہمارے نوجوان ملوث ہوتے چلے جا رہے ہیں یہ ہمارے معاشرے کا سلگتا ہوا مسئلہ بن چکا ہے یاد رکھیے یہ اس پوری امت کا فرضِ منصبی ہے یہ کسی امام ، کسی عالم ، یا کسی ایک جماعت کی ذمے داری نہیں بلکہ ہم میں سے ہر ایک کی ذمے داری ہے امر بالمعروف ( نیکیوں کا حکم کرنا ) اور نہی عن المنکر (برائی سے روکنا ) اس امت کا فرضِ منصبی ہے جس کو چھوڑنے پر سخت وعیدیں آئی ہیں(ظالم حکمرانوں کا مسلط ہونا بھی اسی کا شاخسانہ ہے) ۔ یاد رکھیے اگر وقت رہتے اس پر دھیان نہیں دیا گیا تو ہماری موجودہ اور آنے والی نسلیں گناہوں اور برائیوں میں ملوث ہو کر ہمارے لیے دنیا و آخرت میں وبال بن جائیں گی ۔
اللہ ہم سب کو اپنے دین پر چلنے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے اور ایک دوسرے کو بھلائیوں کی تلقین کرنے اور برائیوں سے روکنے والا بنائے ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے