कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وینزویلا لرز اٹھا! صرف 39 سیکنڈ کے وقفے سے دو زلزلے

سڑکیں پھٹ گئیں، عمارتیں منہدم، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

وینزویلا :25؍جون :وینزویلا میں بدھ کے روز صرف 39 سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے شدید تباہی مچا دی۔ ریکٹر اسکیل پر 7.2 اور 7.5 شدت کے ان پے در پے زلزلوں سے دارالحکومت کراکس سمیت متعدد شہر لرز اٹھے۔ اس قدرتی آفت کے باعث کئی سڑکیں درمیان سے شق ہوگئیں، متعدد عمارتوں میں گہری دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ کئی مکانات تاش کے پتوں کی طرح زمین بوس ہوگئے۔
39 سیکنڈ میں دو شدید جھٹکے:
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق پہلا زلزلہ رات 10:04 بجے سان فیلپے شہر کے قریب آیا، جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔ شہری ابھی پہلے جھٹکے سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ صرف 39 سیکنڈ بعد یومارے شہر کے قریب 7.5 شدت کا دوسرا اور زیادہ طاقتور زلزلہ آیا۔ دونوں زلزلوں کے مراکز ایک دوسرے سے تقریباً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر اور مختلف گہرائیوں میں واقع تھے۔ ان کے جھٹکے پڑوسی ملک کولمبیا میں بھی محسوس کیے گئے۔
خوفناک مناظر سوشل میڈیا پر وائرل:
زلزلے کے بعد کے کئی ہولناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔ ایک ویڈیو میں ہوائی اڈے پر موجود مسافر جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو میں کراکس کی ایک کثیر منزلہ عمارت کی چھت پر قائم سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی مانند نیچے گرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ شہر کی اہم سڑکوں میں بڑی بڑی دراڑیں پڑنے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔ ادھر امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔
ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ:
امریکی جیولوجیکل سروے کے ابتدائی تخمینے کے مطابق اس آفت میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے 100,000 کے درمیان ہوسکتی ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو نے سرکاری ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دارالحکومت کراکس میں کئی عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے اور امدادی کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔‘‘
شہریوں میں خوف و ہراس:
شدید زلزلوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ’’گھروں میں رکھے فریج اور الماریوں سے سامان زمین پر گر گیا۔ زندگی میں اس قدر خوفناک زلزلہ کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔‘‘ 80 سالہ ایک خاتون نے بتایا کہ ’’یہ زلزلہ 1967ء کے تباہ کن زلزلے سے بھی زیادہ ہولناک تھا۔‘‘
فی الحال کراکس اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فائر بریگیڈ اور ہنگامی امدادی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید ہلکے جھٹکوں کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے شہریوں سے چوکس رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے