कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پوری مسلمہ امہ جہاد فلسطین میں عملی طور پر ہمارا ساتھ دے:خالد مشعل

استنبول:19؍مئی: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے قابض اسرائیلی دشمن ریاست پر جارحیت کو روکنے کے لیے دبا ڈالنے اور اس کے جرائم کا محاسبہ کرنے کے لیے تین اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے مسلمان اور عرب اقوام پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر رہیں اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی روکنے کے لیے دبا جاری رکھیں۔خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقدہ طوفان آزادی کانفرنس سے ایک آن لائن ویڈیو لنک سے خطاب میں کیا۔ یہ کانفرنس ہفتے کو استنبول میں شروع ہوئی اور 60 ممالک کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ اتوار تک جاری رہے گی۔خالد مشعل نے کہا کہ "8 ماہ کی جنگ کے بعد ہم اپنا جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس خدا کی طاقت سے جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت اور روح ہے۔ ہم انہیں کیا بتائیں؟ ہم اپنے جواب کو 3 بڑے مراحل میں بیان کرتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ "پہلا قدم یہ ہے کہ آپ نے پہلے لمحے سے جو کچھ شروع کیا تھا اسے جاری رکھیں تاکہ غزہ کے لوگوں کی مدد کی جائے۔ انہیں کھانا کھلایا جائے، پناہ دی جائے اور ان کے خاندانوں کی کفالت کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قاتل مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ہم ترکیہ، لیبیا اور مصر کی طرح جنوبی افریقہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک ہر جگہ صہیونیوں کا پیچھا کرنے کے لیے جنگ میں شامل ہوں اور طلبہ کا سیلاب جاری رہے”۔دوسرے اقدام کے بارے میں انہوں نے کہا "ہم جہاد کی جنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسلمہ امہ پوری طرح سے اس جنگ میں شامل ہو۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے جب تک کہ ہمیں آزادی کی جدو جہد کے مرحلیکا سامنا ہے، دشمن کو جھنجوڑنا ہے، ہمیں جہاد اور قوم کے سیلاب کے ساتھ ایک بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔تیسرے مرحلے کے بارے میں خالد مشعل نے کہا کہ "جس چیز کی ضرورت ہے وہ سیاسی دبا اور دھرنوں کا سیلاب ہے جو ایک لفظ کہتا ہے۔ اس وقت پہلی فرصت میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور سفارت خانوں کے سامنے صہیونیوں اور ان کے وفاداروں کے خلاف غصے کا اظہار کریں، ہم چاہتے ہیں کہ اس جارحیت کو روکا جائے اور میڈیا کا سیلاب اپنے پیغام، الفاظ اور موقف کو جاری رکھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطینی بیانیہ تمام فورمز پر اپنی حد تک پہنچ جائے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس اپنا جہاد جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مشعل نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آج طوفان الاقصی کے آٹھویں مہینے میں غزہ اور مغربی کنارے کی سرزمین پر 8 ماہ گزر چکے ہیں۔ دشمن اپنے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور مسلمان ممالک صرف بیان بازی کررہے ہیں۔ اس وقت فلسطینی قوم کو باتوں کی نہیں عملی تعاون کی ضروت ہے۔مشعل نے نشاندہی کی کہ "دنیا بدل رہی ہے اور غزہ نے خطے اور دنیا کو تبدیل کر دیا ہے۔ انسانیت میں اصلیت اور ہماری قوم کی روح کو آشکار کر دیا ہے”۔انہوں نے مزید کہا کہ "آج ہم ایک ایسے منظر کا سامنا کر رہے ہیں جو ہمارے اندر فتح میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔ یہ منظر کہتا ہے کہ ہم فاتح ہیں اور اس کا نتیجہ ہم دشمن کو پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ مایوسی کی وجہ سے دشمن کے پاں اکھڑ رہے ہیں اور ہمارے مجاھدین اور قوم ثابت قدم ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے