कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں 118گمشدہ موبائل متعلقین کے حوالے

سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ کی کارکردگی

ناندیڑ: 18؍ مئی ( اعتبار نیوز) ناندیڑ ضلع میں عوامی مقامات اور بازاروں سے مہنگے گمشدہ موبائلوں کو تلاش کرنے کی ہدایت ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے سائبر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر جی بی دلوی کو ہدایت دی تھی۔ جس کے مطابق انھوں نے سائبر پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم تیار کرکے گمشدہ موبائلوں کو تلاش کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ ناندیڑ ضلع کے پولیس اسٹیشنوں کے عملداروں اور لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے ناندیڑ ضلع کے گمشدہ موبائلوں کو دیگر اضلاع و ریاستوں سے موبائلوں کو تلاش کرتے ہوئے جملہ 118 موبائل ( مالیت 18 لاکھ 85 ہزار روپئے) اُن کے حقیقی مالکان کے حوالے کیے۔ مزید بازیافت کیے ہوئے موبائلوں کے IMEI نمبر کی معلومات ناندیڑ پولیس کے فیس بک و ٹوئٹر پیج پر اپلوڈ کی گئی ہے۔ جس میں سے شہریان اپنے گمشدہ موبائلوں کا IMEI نمبر کی شناخت کرکے سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ سے موبائل لے کر جاسکتے ہیں۔ مذکورہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے رائے دھرنے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ( ہوم) ڈاکٹر اشونی جگتاپ، پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار، لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے کی رہنمائی میں سائبر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر گنگا پرساد دلوی و پولیس عملدار سریش واگھمارے، راجیندر سٹیکر، دیپک اوڑھنے، ریشماں پٹھان، ولاس راٹھوڑ، داود پڑگے، گنیش واگھمارے، کرن کمار واگھمارے، کرشنا تلوارے، بالاجی ساتپوتے، محمد آصف، اعجاز خان پٹھان، کاشی ناتھ کارکھیڑے، انیل برادار، دیپک شیوالے، کشور جیسوال، راجیو بودھگرے، ولاس کدم، اکبر پٹھان، وینکٹیش سانگلے، دیپک راٹھوڑ نے انجام دی۔ اس کارکردگی پر ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے پولیس افسران و ملازمین کی ستائش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے