कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحفظِ شریعت ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ وپلاسی ارریہ ،،دینی و سماجی خدمات کی ایک روشن تاریخ

راقم الحروف:فیاض احمد راہی سوناپوری
ناظمِ تعلیمات،
دارالعلوم صدیق نگر، ڈینگا چوک، مینا پلاسی، ضلع ارریہ، بہار

الحمدللہ رب العالمین! یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ جب بھی معاشرے میں دینی شعور کی ضرورت شدت سے محسوس ہوئی، اہلِ علم و اہلِ خیر نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اصلاحِ امت کا بیڑا اٹھایا۔ انہی مبارک کوششوں کی ایک درخشاں کڑی تحفظِ شریعت ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ وپلاسی، ضلع ارریہ (بہار) ہے، جو اپنی محدود وسائل کے باوجود وسیع مقاصد کے ساتھ میدانِ عمل میں سرگرم ہے،
یہ ادارہ محض ایک تنظیم نہیں بلکہ دینِ اسلام کی صحیح تعلیمات، سنتِ نبوی ﷺ کے فروغ اور معاشرے سے بدعات و خرافات کے خاتمے کی ایک سنجیدہ تحریک ہے، جس نے قلیل مدت میں عوام کے دلوں میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے،
ان دنوں سوسائٹی کے بینر تلے "محرم الحرام کے حقائق و فضائل اور بدعات و خرافات کے ازالے” کے عنوان سے سلسلہ وار پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ بحمداللہ اب تک چار کامیاب اجتماعات منعقد ہو چکے ہیں، جن کے مثبت اثرات علاقے میں نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ لوگوں میں دینی بیداری پیدا ہو رہی ہے، محرم الحرام کی حقیقی فضیلت اجاگر ہو رہی ہے اور غیر شرعی رسومات سے اجتناب کا شعور فروغ پا رہا ہے،
یہ پروگرام اس حقیقت کا واضح ثبوت ہیں کہ اگر علماء کرام اور اہلِ خیر اخلاص کے ساتھ میدان میں آئیں تو معاشرے کی اصلاح ناممکن نہیں رہتی۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب فتنوں نے سر اٹھایا، علماء حق نے علم و حکمت کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا اور امت کی صحیح رہنمائی فرمائی۔ تحفظِ شریعت ویلفیئر سوسائٹی بھی اسی مبارک مشن کو آگے بڑھانے میں مصروفِ عمل ہے۔
سوسائٹی کی مختصر مگر مخلص ٹیم نے پورے سیمانچل کے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ دینی خدمت صرف تقریروں اور اجتماعات تک محدود نہیں، بلکہ ہر اس میدان میں موجود رہنا بھی عبادت ہے جہاں انسانیت کو سہارا دینے کی ضرورت ہو.
چنانچہ یہ ادارہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا نظر آیا ہے۔ آگ زنی کے المناک واقعات ہوں، سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں، آندھی و طوفان کی آزمائشیں ہوں یا دیگر قدرتی آفات، تحفظِ شریعت ویلفیئر سوسائٹی نے حتی المقدور امدادی سرگرمیوں کے ذریعے خدمتِ خلق کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔ یہی وہ جذبہ ہے جو کسی ادارے کو عوام کے دلوں میں زندہ رکھتا ہے.
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اہلِ علاقہ اس مشن کو اپنا مشن سمجھیں، علماء کرام کی ان اصلاحی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں اور دینِ اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ آنے والی نسلیں ایک پاکیزہ، باوقار اور سنت کے مطابق اسلامی ماحول میں زندگی گزار سکیں.
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تحفظِ شریعت ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ وپلاسی ارریہ کی تمام دینی، اصلاحی اور سماجی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اس کے ذمہ داران، اراکین اور معاونین کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول بنائے اور اس ادارے کو تا دیر امت کی رہنمائی اور خدمت کا ذریعہ بنائے،
آمین یا رب العالمین،

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے