कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ماہ محرم عظمت والا مہینہ ہے

تحریر: مفتی محمد شاکر حسین رحمانی
استاذ: جامعہ عربیہ سراج العلوم، راجیو نگر، منڈولی، دہلی 93۔

جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنی قدرتِ کاملہ سے اس عالمِ دنیا کو عدم سے وجود بخشا، اسی وقت اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرتِ انسان کو اصول و ضوابط کی روشنی میں زندگی گزارنے کے لیے اسلامی مہینوں کو متعین کیا۔ قرآنِ کریم میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے:
’’یقیناً مہینوں کا شمار کتابِ الٰہی میں اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں۔‘‘
جس دن اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا، ان میں چار خاص مہینے ادب کے ہیں۔ یہی دینِ مستقیم ہے۔
ماہِ محرم کے بہت سے فضائل و مناقب بیان کیے گئے ہیں۔
ان میں سے ایک فضیلت خود ماہِ محرم کا اَشہُرِ حُرُم میں سے ہونا ہے۔
شہرِ حرام اس مہینے کو کہا جاتا ہے جس میں قتل و قتال، جنگ و جدال زمانۂ جاہلیت میں بھی جرمِ عظیم سمجھا جاتا تھا۔
باری تعالیٰ نے اجمالاً چار مہینوں کو اَشہُرِ حُرُم قرار دیا۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اجمال کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اَشہُرِ حُرُم یہ چار مہینے ہیں: ذیقعدہ، ذی الحجہ، محرم، رجب۔
قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں یہ بات ظاہر و باہر ہوتی ہے کہ ماہِ محرم ان بابرکت اور عظمتوں والے مہینوں میں سے ہے جن کو اللہ اور اس کے رسول نے اَشہُرِ حُرُم میں شمار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے