कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جالنہ ضلع کے اضافی اساتذہ کو ضلع پریشد اسکولوں میں ضم کرنے کا مطالبہ

آیٹا مہاراشٹر کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرِ کو یادداشت پیش

اورنگ آباد :10؍جون (نامہ نگار):آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن (AIITA) مہاراشٹر نے ضلع جالنہ کے خانگی امدادی پرائمری اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے اضافی اساتذہ کو ضلع پریشد اسکولوں میں فوری طور پر ضم (سمایوجن) کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیش اورنگ آباد کو مطالعاتی محضر پیش کیاگیا، اسمطالباتی محضر میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال 2025-26 کی (سنچ مانیتہ) کے مطابق ضلع جالنہ کے متعدد نجی پرائمری اسکولوں میں اضافی اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکومتِ مہاراشٹر کے 15 مارچ 2024 کے جی آر کے مطابق اضافی اساتذہ کو سب سے پہلے مقامی خود اختیاری اداروں کے زیرِ انتظام اسکولوں میں موجود خالی آسامیوں پر ضم کرنے کی واضح گنجائش موجود ہے۔ اس سلسلے اورنگ آباد علاقائی ڈپٹی ڈائریکٹرِ آف ایجوکیشن نے صرف اور ضلع کے ایجوکیشن آفیسر کے نام مکتوب نکال کر ہدایات دی کہ اورنگ آباد کے اضافی اساتذہ کو جلد از جلد ضلعی پریشد کے اسکول میں ضم کریں۔جالنہ ضلعی کی اضافی اساتذہ کوکوئی ہدایت نہیں دی گئی ، جو باعثِ تشویش ہے، جس کے سبب متعلقہ اساتذہ میں بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جالنہ کے اضافی اساتذہ کو ضلع پریشد اسکولوں میں موجود خالی آسامیوں پر حکومتی ضوابط کے مطابق فوری طور پر ضم کیا جائے اور اس ضمن میں ضلع پریشد جالنہ کے ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔یہ یادداشت AIITA مہاراشٹر کے ریاستی سیکریٹری جناب پٹھان شریف خان کے دستخط سے پیش کی گئی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر اضافی اساتذہ کے سمایوجن کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تو نہ صرف متاثرہ اساتذہ کو انصاف ملے گا بلکہ ضلع پریشد اسکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کا مسئلہ بھی بڑی حد تک حل ہونے میں مدد ملے گی۔مطالعاتی محضر پیش کرتے وقت آیٔٹا مہاراشٹر کے سیکریٹری پٹھان شریف خان، اورنگ کے سابق ضلعی صدر سید ارشاد سر ، فیروز خان (جالنہ) اور شیخ نصیرالدین (جالنہ) موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے