कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حماس حریت پسند تنظیم اور اپنے وطن کیلئے لڑ رہی ہے:ایردوآن

انقرہ:14؍مئی: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ ایک مزاحمتی اور حریت پسند تحریک ہے جو اپنے مقبوضہ علاقوں کا دفاع کرتی ہے۔انقرہ میں یونانی وزیراعظم کیریاکوس مٹساتاکیس کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ایردوآن نے مزید کہا کہ "میں حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہیں دیکھتا، اس کے برعکس میں اسے اپنی سرزمین اورقوم کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرنے والی حریت پسند تنظیم سمجھتا ہوں۔انہوں نے مغربی ممالک کی قیادت میں بین الاقوامی برادری کو 35,000 سے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ "ہم اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے اور فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پورے عزم کے ساتھ اپنے سفارتی رابطے جاری رکھیں گے”۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے