कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ارریہ کی زرخیز زمیں حسن فطرت اور محبتوں کا دیس

خامہ بکف محمد عادل ارریاوی

ارریہ ایک ایسی خوبصورت اور پُرکشش سرزمین ہے جہاں کے لوگوں کی زندگی میں محبت اخوت سادگی اور آپسی بھائی چارہ نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔ یہ ایک شہر یا ضلع کا نام نہیں بلکہ محبت کرنے والے لوگوں ہرے بھرے کھیتوں سادہ مزاج انسانوں اور قدرتی حسن سے مالا مال ایک خوبصورت خطہ ہے۔ یہاں ہر طبقہ ہر مزاج اور ہر پیشے سے تعلق رکھنے والے لوگ باہمی پیار خلوص اور احترام کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔
ارریہ کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں پر علماء کرام تعلیم یافتہ افراد اور دین و علم سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ یہاں کے لوگ دینی اور دنیاوی تعلیم دونوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں علم اخلاق اور تہذیب کی ایک خوشگوار فضا محسوس ہوتی ہے۔
ہمارے علاقے کے زیادہ تر لوگ محنت کھیتی باڑی اور رزقِ حلال کے ذریعے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔ یہاں کی زمین نہایت زرخیز ہے جس میں مختلف قسم کی فصلیں اور سبزیاں بکثرت اگائی جاتی ہیں۔ دھان گیہوں رائی کے دانے جن سے سرسوں کا خالص تیل نکالا جاتا ہے مکئی مکھانا گنّا اور بے شمار دوسری فصلیں یہاں کے کھیتوں کی رونق بڑھاتی ہیں۔
اسی طرح مختلف قسم کی سبزیاں جیسے بھاجی بھنڈی بیگن لہسن گوبھی کدو پیاز مٹر سیم لوکی ترئی مرچ اور کھیرا وغیرہ بڑے شوق سے کاشت کی جاتی ہیں۔ پھلوں میں آم لیچی کیلا کیٹ بیری بڑا لیموں اور کئی دوسری اقسام کے پھل یہاں کے باغات کی زینت بنتے ہیں۔ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگ اپنے ہاتھوں سے کھیتوں اور باغات میں درخت لگاتے ہیں فصلیں اگاتے ہیں اور پھر انہی قدرتی نعمتوں کو بڑے شوق اور خوشی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔
ارریہ کے لوگ عموماً سادہ زندگی گزارنے کو پسند کرتے ہیں۔ یہاں کی زندگی مصنوعی نمائش اور بناوٹ سے دور سادگی اور اطمینان سے بھرپور ہوتی ہے۔ ہرے بھرے باغات لہلہاتے کھیت کھلیان بہتی ندیاں پُرسکون تالاب اور قدرتی مناظر دل کو ایک الگ ہی راحت اور سکون عطا کرتے ہیں۔
ہمارے یہاں لوگ گائے بھینس بکری مرغی بطخ اور کبوتر وغیرہ بھی پالتے ہیں۔ دیہی زندگی کا یہ حسین انداز نہ صرف معاشی سہارا بنتا ہے بلکہ قدرتی اور صحت بخش غذا کا ذریعہ بھی ہے جس کی وجہ سے لوگ جسمانی طور پر زیادہ تندرست اور توانا رہتے ہیں۔
ارریہ کی ایک خاص پہچان یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی خلوص اور ملنساری بھی ہے۔ یہاں کے لوگوں سے چند لمحے گفتگو کرنے سے دل کو ایک الگ ہی سکون محسوس ہوتا ہے۔ ان کی باتوں میں اپنائیت رویّے میں خلوص اور مزاج میں سادگی جھلکتی ہے۔
ہمارے علاقے کی ایک بڑی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں لوگ مچھلی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ مختلف اقسام کی مچھلیاں پکڑی جاتی ہیں اور انہیں مختلف انداز میں پکاکر شوق سے کھایا جاتا ہے۔ یہی چیز یہاں کی ثقافت اور روزمرہ زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے۔
یہ کہنا بالکل بجا ہوگا کہ ارریہ کی مٹی میں ایک خاص وفاداری محبت اور اپنائیت شامل ہے۔ یہاں کے لوگ خوشی ہو یا غم آسانی ہو یا مصیبت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ آپسی تعاون ہمدردی اور بھائی چارہ یہاں کی پہچان ہے۔
بلاشبہ اللہ ربّ العزت نے ارریہ کی سرزمین میں ایک الگ ہی کشش اور دلکشی رکھی ہے۔ یہاں کی فضا یہاں کے لوگ یہاں کی زمین اور یہاں کی سادہ زندگی انسان کو راحت سکون اور قلبی اطمینان عطا کرتی ہے۔ یہی ہمارے ارریہ کی چند نمایاں خصوصیات ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔
اللہ ربّ العزت ہماری اس خوبصورت سرزمین کو ہمیشہ امن خوشحالی محبت اور برکتوں سے آباد رکھے یہاں کے لوگوں کو سلامت رکھے اور سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے