कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دو دعائیں

از: ظفر ہاشمی ندوی
سابق فیملی کونسلر دبئی کورٹ
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

ذرا پہلی دعا پر غور کیجیے:
اے اللہ ہم سب کی عمر میں اور ہمارے والدین، بھائیوں، ان کی بیویوں اور بچوں، اور ہماری بہنوں، ان کے شوہروں اور بچوں، اور ہمارے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کی عمر میں اور جان و مال میں برکت عطا فرما۔ صحت و تندرستی عطا فرما۔ ہمارے کاروبار اور تجارت میں بھرپور برکت عطا فرما۔ ہم سب کی دوسروں کی جلن، حسد اور کینہ، کپٹ اور چغلی سے حفاظت فرما۔ بد نظری اور سفلی عمل کے اثرات سے حفاظت فرما۔ رزق اور صحت میں برکت عطا فرما وغیرہ وغیرہ۔
اس طرح کی تمام دعائیں دنیا کا ہر انسان، وہ کسی مذہب اور ملک کا ہو، مانگ سکتا ہے، مگر مسلمان نہیں مانگ سکتا، کیوں؟
کیونکہ اس میں صرف دنیا ہی دنیا بھری ہوئی ہے، اور اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے: (فَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ) ان انسانوں میں بعض کہتے رہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما، تو ایسے لوگوں کو آخرت میں کچھ نہیں ملے گا۔
اس بات کو سامنے رکھ کر آج کل جو فیشن چل پڑا ہے کہ روزانہ صبح (السلام علیکم) (اسلام لکھنا غلط ہے، السلام لکھنا چاہیے) کے بعد ڈھیر سارے دعائیہ الفاظ کے میسیجز میں بھیجے جاتے ہیں، وہ سب آپ کے لیے صرف دنیا ہی دنیا مانگ رہے ہیں اور دین و آخرت کا کوئی ذکر بھی نہیں ہوتا ہے۔
اب دوسری دعا پڑھیے اور سر دھنئیے:
اے ہمارے رب! ہر صبح سے شام تک ہمارا ایمان مضبوط فرما۔ ہمیں ہر روز پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی اور روزانہ قرآن سمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔ اے اللہ! ہر دن و رات ہماری ہر گناہ سے حفاظت فرما اور ہر نیکی کی توفیق عطا فرما۔ ماں باپ کی نافرمانی اور ان کی بے عزتی کرنے اور الٹے سیدھے جوابات دینے سے بچا لے۔ ہمیں حلال کمانا اور حلال خرچ کرنا آسان فرما۔ اے اللہ! تیری راہ میں خرچ کرنے کی ہمیشہ توفیق عطا فرما۔ اے اللہ! ہر صبح سے لے کر شام تک کسی مسلمان کو گالی دینے، بے عزت کرنے یا ناحق اس کا مال کھانے سے بچا لے۔ ہمارے گھروں میں، کاروبار میں، خوشیوں اور غموں میں دین کو زندہ فرما۔ ہمیں دین اور دینداری کی ایسی توفیق عطا فرما جیسے ہم اپنی دنیا کی فکر کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا سورہ ہود میں ارشاد ہے:
(مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَالَهُمْ فِيهَا وَهُمْ فِيهَا لَا يُبْخَسُونَ۔ أُولَئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا فِيهَا وَبَاطِلٌ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ) (آیت 15، 16)
جو شخص دنیوی زندگی اور اس کی خوبصورتی چاہتا ہے، ہم ایسے لوگوں کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیتے ہیں اور اس میں کچھ کمی نہیں کی جائے گی۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں ملے گا، اور جو عمل بھی وہ کرتے تھے سب باطل اور غلط ہو جائے گا۔
اے اللہ! ہمیں دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی عطا فرما اور ویسے ہی عمل کرنا بھی آسان فرما اور آخرت میں ہم سب کی جہنم کی آگ سے حفاظت فرما۔


Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے