कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شمالی افغانستان میں سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک: وزارتِ داخلہ

کابل:11؍مئی: وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں جمعے کو شمالی صوبے بغلان میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا۔خبروں کے مطابق وزارت کے ترجمان عبدالمتین کنی نے بتایا کہ بغلان میں شدید بارشوں کے بعد پانچ سے زائد اضلاع میں سیلاب آ گیا اور کچھ خاندان پھنس گئے ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کی رات دو شدید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔انہوں نے کہا، "وزارتِ داخلہ نے علاقے میں ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں لیکن ہیلی کاپٹروں میں رات کا منظر دکھانے والی لائٹس کی کمی کی وجہ سے کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی”۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے