कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادم الحرمین الشریفین کی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد، حجاج کرام کی خدمت عظیم اعزاز

ریاض:27؍مئی:خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عوام اور امت مسلمہ کو عید الاضحی المبارک کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے اور اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ اس عید کو امت مسلمہ اور پوری دنیا کے لیے خیر، سلامتی اور استحکام کا باعث بنائے۔شاہ سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکانٹ کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم اللہ عزوجل کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں حرمین شریفین کی خدمت اور اپنے گھر کے حجاج کرام کی دیکھ بھال کا شرف بخشا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی حجاج کرام کا حج، ان کی قربانیاں اور عبادات قبول فرمائے۔سعودی فرمانروا نے مزید کہا کہ عید الاضحی کی آمد پر ہم اپنے اس مبارک وطن کیعوام اور امت مسلمہ کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ سبحانہ و تعالی کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ اسے ہماری امت اور پوری دنیا کے لیے خیر، امن اور استحکام کی عید بنائے۔خادم الحرمین الشریفین نے اپنے تہنیتی پیغام کے اختتام پر فرمایا کہ آپ سب کو ہر سال یہ خوشیاں دیکھنا نصیب ہوں اور آپ خیر و عافیت سے رہیں”۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے