कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے قدیم علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی بڑی کارروائی

چکن، مچھلی، سبزی مارکیٹ اور برقی چوک کے تجاوزات زمین بوس

ناندیڑ:18؍مئی ( نمائندہ اعتبار) میونسپل کمشنر کے احکامات کے مطابق ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے انسدادِ تجاوزات دستے نے پیر 18 مئی 2026 کو قدیم ناندیڑ کے اہم تجارتی علاقوں میں انتہائی سخت اور اچانک مہم چلائی۔ اس کارروائی کے دوران اتوارہ علاقے کے اندرونی چکن مارکیٹ، مچھلی مارکیٹ، سبزی مارکیٹ اور تاریخی برقی چوک میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔قدیم ناندیڑ کے اتوارہ اور برقی چوک شہر کے نہایت مصروف اور اہم تجارتی مراکز میں شمار ہوتے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے یہاں چکن، مچھلی اور سبزی مارکیٹ میں سڑکوں پر ہی دکانیں لگانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اسی طرح برقی چوک میں غیر قانونی ریڑھیاں اور عارضی شیڈ قائم کیے جانے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام پیدا ہو رہا تھا، جس سے پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔مسلسل ٹریفک جام اور شہریوں کی شکایات کے پیشِ نظر میونسپل کارپوریشن کے انسدادِ تجاوزات دستے نے سخت پولیس بندوبست کے ساتھ اس علاقے میں براہِ راست کارروائی کا آغاز کیا۔ چکن اور مچھلی مارکیٹ میں سڑکوں پر قائم غیر قانونی اوٹے، شیڈ اور جالیاں ضبط کی گئیں۔ سبزی مارکیٹ میں سڑک گھیر کر بیٹھنے والے غیر مجاز فروخت کنندگان کا سامان ہٹا دیا گیا۔ اسی طرح برکی چوک میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی غیر قانونی ریڑھیاں، فلیکس اور عارضی تجاوزات کو جے سی بی کی مدد سے مکمل طور پر ہٹا کر سامان ضبط کر لیا گیا۔یہ کارروائی میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے ، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل کمشنر گریش کدم کی رہنمائی میں ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو کی قیادت میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات محکمہ اور پولیس انتظامیہ کے مشترکہ دستے نے انجام دی۔ اس کارروائی میں اتوارہ پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر سنجے شندے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بھارتی، پولیس سب انسپکٹر آوٹے، شہر ٹریفک برانچ کے سب انسپکٹر کامبلے اور ان کی ٹیم کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے تقریباً 30 ملازمین اور پولیس محکمہ کے 20 اہلکار شریک رہے۔اس مہم کے دوران سڑکوں پر غیر قانونی طور پر رکھا گیا بڑا سامان ضبط کیا گیا۔ میونسپل انتظامیہ نے تمام متعلقہ دکانداروں اور فروخت کنندگان کو سخت انتباہ دیا ہے کہ آئندہ اگر سرکاری زمین یا سڑکوں پر دوبارہ تجاوزات کیے گئے تو نہ صرف سامان ضبط کیا جائے گا بلکہ براہِ راست فوجداری مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ اس کارروائی کے بعد کئی دنوں سے ٹریفک جام کا شکار اتوارہ اور برقی چوک کے علاقے میں کشادگی پیدا ہوئی ہے ۔ میونسپل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ مہم آئندہ بھی شہر کے دیگر علاقوں میں اسی شدت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے