कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ :شراب نوشی کرکے عوامی امن میں خلل ڈالنے پر 23 افراد کے خلاف کارروائی

ناندیڑ:18؍مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے شروع کیے گئے ’’ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘‘ کے تحت، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو کی رہنمائی میں دستہ کے انچارج سب پولیس انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور چارلی پولیس عملے نے 16 اور 17 2026ء کو ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر شراب نوشی کر کے امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف درج ذیل کارروائیاں انجام دیں۔
بھاگیہ نگر:
پٹرولنگ کے دوران چھترپتی چوک روڈ پر 2 افراد اپنے قبضے میں لوہے کے خنجر رکھتے ہوئے پائے گئے، جن کے خلاف 4/25 دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی طرح بھگیرتھ نگر میں ایک شخص نشے کی حالت میں عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا گیا، جس کے خلاف 110/117 مپوکا کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ علاقے کے شراب کے ٹھیکوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی جانچ کی گئی اور اسکول، کالج و کوچنگ کلاسس کے اطراف دورہ کیا گیا۔
شیواجی نگر:
انڈسٹریل ایریا میں پٹرولنگ کے دوران 2 افراد نشہ کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پائے گئے، جن کے خلاف 110/117 مپوکا کے تحت کارروائی کی گئی۔ ساتھ ہی علاقے کے شراب کے مراکز، ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی اور تعلیمی اداروں کے اطراف نگرانی کی گئی۔
وزیرآباد:
کلامندر کے قریب ایک شخص نشے کی حالت میں عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا گیا، جس کے خلاف 110/117 مپوکا کے تحت کارروائی کی گئی۔ علاقے میں شراب کی دکانوں، ہوٹلوں کی جانچ اور تعلیمی اداروں کے اطراف دورہ کیا گیا۔
دامنی دستہ:
دامنی ٹیم کے افسران اور عملے نے پٹرولنگ کے دوران لاتور پھاٹہ، سڈکو، ہڈکو، ڈھولے کارنر، وساوا گارڈن، برکت علی روڈ اور بھارگَو کوچنگ کلاسس کے علاقوں میں 19 افراد کو شور و غل کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا، جن کے خلاف پولیس اسٹیشن شیواجی نگر اور ناندیڑ رورل میں 110/117 مپوکا کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ اسکول، کالج اور کوچنگ مراکز کے اطراف بھی دورہ کیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی شخص عوامی مقامات پر شراب نوشی نہ کرے اور نہ ہی ایسی جگہ فراہم کرے، بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے