कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امریکہ کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع کا اعلان

واشنگٹن۔بیروت:16؍مئی:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ واشنگٹن میں جمعرات اور جمعے کو ہونے والے تیسرے دور کے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 14 اور 15 مئی کو امریکا کی میزبانی میں ہونے والی دو روزہ بات چیت انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ان کے مطابق 16 اپریل سے شروع ہونے والی جنگ بندی کو مزید 45 دن کے لیے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ مزید پیش رفت کے لیے موقع فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ 2 اور 3 جون کو سیاسی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 29 مئی کو پینٹاگون میں ایک سیکیورٹی ٹریک بھی شروع کیا جائے گا، جس میں دونوں ممالک کے فوجی وفود شریک ہوں گے۔
لبنانی خیر مقدم
امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کے قیام میں مدد دیں گے اور سرحدی سلامتی سمیت خودمختاری کے مکمل احترام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں گے۔لبنان نے واشنگٹن میں ہونے والی سہ فریقی مذاکرات کو ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا ہے۔ لبنانی سفارتخانے کے مطابق لبنان، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں موجودہ جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع پر اتفاق ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ایک امریکی سرپرستی میں سکیورٹی عمل کو آگے بڑھانا ہے، جس کا آغاز 29 مئی کو ہونا ہے، جبکہ سیاسی اور سکیورٹی دونوں سطحوں پر پیش رفت کو تقویت دی جائے گی۔سفارتخانے نے مزید بتایا کہ اس معاہدے کے ساتھ ایک باقاعدہ سیاسی عمل بھی شروع کیا گیا ہے، جو لبنان کی تعمیری شمولیت کو ظاہر کرتا ہے اور پائیدار امن کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔بیان کے مطابق اگلا اجلاس 2 اور 3 جون 2026 کو امریکی وزارت خارجہ واشنگٹن میں ہوگا، جبکہ امریکہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان عسکری رابطوں اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ اگر مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی تو جنگ بندی میں مزید توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔لبنانی وفد نے بیان میں کہا:ہم آج کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جنگ بندی میں توسیع اور امریکا کی سرپرستی میں سکیورٹی عمل کا آغاز ہمارے شہریوں کو سانس لینے کی ضروری مہلت فراہم کرتا ہے، ریاستی اداروں کو مضبوط کرتا ہے اور پائیدار استحکام کی طرف سیاسی راستہ کھولتا ہے۔لبنان مذاکرات میں تعمیری انداز سے شامل رہے گا، اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کو برقرار رکھتے ہوئے۔وفد نے دوبارہ اپنے اس پختہ عزم کو دہرایا کہ وہ ایسے معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں ،جو لبنان کی مکمل خودمختاری بحال کرے اور تمام شہریوں کی سلامتی اور واپسی کو یقینی بنائے۔ ان کا ہدف جاری جنگ بندی کو ایک جامع اور مستقل معاہدے میں بدلنا ہے جو عوام کی عزت، سلامتی اور مستقبل کو محفوظ بنائے۔بیان میں لبنان کے بنیادی مقف کی تین بنیادیں بیان کی گئیں:خودمختاری کی بحالی،نازحین کی واپسی اور تعمیر نو،قیدیوں کی رہائی اور باقیات کی واپسیاور ایک آزاد نگرانی کا نظام قائم کرنا۔لبنان اور اسرائیل نے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دن دوبارہ بات چیت شروع کی، اگرچہ اس دوران لبنان میں کشیدگی بڑھ گئی اور اسرائیل نے نئی فضائی کارروائیاں کیں۔ایک سفارت کار کے مطابق دونوں ممالک جن کے درمیان کوئی سفارتی تعلق نہیں، امریکی وزارت خارجہ کے دفتر میں دوبارہ مذاکرات میں شامل ہوئے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ پہلے دن کی بات چیت ”نتیجہ خیز” رہی، تاہم بعد میں اسرائیل نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا اور جنوبی لبنان میں مزید حملے کیے۔ایک امریکی ذریعے کے مطابق فریقین صرف جنگ بندی نہیں بلکہ ایک سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن پیش رفت ابھی ابتدائی سمجھوتوں سے آگے نہیں بڑھی۔ذرائع کے مطابق ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ایک زمینی کمیٹی بنائی جائے جو لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے انتظام کی نگرانی کرے۔اسرائیل جنگ بندی کے بدلے حزب اللہ کی عملی پابندیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار نے ان مذاکرات کو جنگ بندی کے لیے ”اہم موقع” قرار دیا، لیکن ساتھ ہی اسرائیلی حملوں پر تشویش ظاہر کی جن سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق حالیہ مہینوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ صرف پچھلے 48 گھنٹوں میں 55 افراد مارے گئے۔اسی دوران اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے گزشتہ ہفتے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 220 سے زائد جنگجو مارے ہیں اور 440 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے