कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی لوک عدالت میں 1680 مقدمات نمٹائے گئے

7 کروڑ 68 لاکھ روپئے کا تصفیہ

ناندیڑ:12؍مئی (نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی ممبئی کی ہدایات کے مطابق اور پرنسپل ڈسٹرکٹ جج و صدر ضلع قانونی خدمات اتھارٹی نریندر کے۔ برہیے کی صدارت میں ہفتہ 9 مئی 2026ء کو ضلع کی تمام عدالتوں میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس قومی لوک عدالت میں موٹر حادثات کے معاوضہ جات کے مقدمات، دیوانی اور فوجداری نوعیت کے قابلِ مصالحت مقدمات، خاندانی تنازعات، این آئی ایکٹ کے مقدمات، ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے جائیداد ٹیکس سے متعلق قبل از دعویٰ مقدمات، جرم قبول کرنے کے مقدمات، آر ٹی او اور ریلوے پولیس محکمہ کے مقدمات، خاندانی عدالت، لیبر کورٹ، کوآپریٹو کورٹ، ضلع صارف شکایت ازالہ فورم کے مقدمات، تمام بینک مقدمات، فائنانس کمپنیوں کے مقدمات، پنچایت سمیتی ٹیکس وصولی اور قبل از دعویٰ مقدمات، بی ایس این ایل کمپنی کے مقدمات، ایم ایس ای ڈی سی ایل کمپنی وغیرہ کے مقدمات شامل کیے گئے تھے۔ اس کے لیے ضلع میں مجموعی طور پر 30 پینل تشکیل دیئے گئے تھے۔ہفتہ 9 مئی کو منعقدہ لوک عدالت میں ناندیڑ ضلع کی عدالتوں میں زیر التواء مجموعی طور پر 11 ہزار 704 مقدمات پیش کیے گئے تھے۔ ان میں سے 719 مقدمات نمٹائے گئے جن کی مصالحتی رقم تقریباً 5 کروڑ 33 لاکھ 88 ہزار 823 روپئے رہی۔ جائیداد بقایاجات، پانی ٹیکس اور قبل از دعویٰ معاملات کے 961 مقدمات نمٹائے گئے جن کی مصالحتی رقم 2 کروڑ 44 لاکھ 6 ہزار 497 روپئے رہی۔ اس طرح مجموعی طور پر 1680 مقدمات نمٹائے گئے اور کل مصالحتی رقم 7 کروڑ 68 لاکھ 49 ہزار 320 روپئے رہی۔خصوصی بات یہ رہی کہ 30 لاکھ روپئے کا ایک دیوانی مقدمہ بھی اس قومی لوک عدالت میں نمٹا دیا گیا۔ضلع لیگل سرویس اتھارٹی کے سکریٹری شرد جی. دیشپانڈے نے قومی لوک عدالت میں شرکت کرنے والے تمام فریقین، جج صاحبان اور عملہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے