कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع کے لیے محکمۂ موسمیات کا انتباہ

14 اور 15 مئی کو یلو الرٹ جاری

ناندیڑ:12؍مئی (نمائندہ اعتبار) علاقائی محکمۂ موسمیات مرکز ممبئی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 14 اور 15 مئی 2026ء کے دوران یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان دو دنوں کے دوران ضلع میں مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر چلنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ اس قدرتی آفت کے پیشِ نظر تمام متعلقہ محکموں اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی گزارش کی ہے۔
شدید گرمی کی لہر کے دوران کیا کریں :
پیاس نہ لگنے کے باوجود مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں۔ مرگی، دل کی بیماری، گردوں یا جگر کے امراض میں مبتلا افراد جنہیں جسم میں پانی برقرار رکھنے میں دشواری پیش آتی ہو، وہ ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی زیادہ مائعات یا پانی استعمال کریں۔
او آر ایس (ORS) یعنی جسم میں پانی کی مقدار بڑھانے والے مشروبات، گھریلو لسی، چاول کی پَیج، لیموں پانی، چھاچھ اور ناریل کا پانی استعمال کریں۔ ہلکے رنگ کے، نرم اور ڈھیلے سوتی کپڑے پہنیں۔ اگر گھر سے باہر ہوں تو سر کو کپڑے، ٹوپی یا چھتری سے ڈھانپ کر رکھیں۔ آنکھوں کے تحفظ کے لیے چشمہ استعمال کریں اور دھوپ سے جلد کے بچاؤ کے لیے سن اسکرین لگائیں۔
شدید گرمی سے زیادہ متاثر ہونے والے بزرگ افراد، چھوٹے بچوں، بیمار یا موٹے افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
کیا نہ کریں :
دھوپ میں جانے سے گریز کریں، خصوصاً دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے درمیان باہر نکلنے اور مشقت والے کام کرنے سے بچیں۔ ننگے پاؤں باہر نہ جائیں۔ شدید گرمی کے دوران کھانا پکانے سے حتی الامکان پرہیز کریں۔ کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں تاکہ باورچی خانہ ہوادار رہے۔
شراب، چائے، کافی اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ ان سے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے۔ زیادہ پروٹین، زیادہ نمک، مرچ مصالحہ دار اور چکنائی والی غذاؤں سے اجتناب کریں۔ باسی کھانا نہ کھائیں۔ چار پہیہ گاڑی کھڑی کرتے وقت اس میں چھوٹے بچوں یا جانوروں کو ہرگز نہ چھوڑیں۔ زیادہ روشنی یا حرارت پیدا کرنے والے بلب اور چمکدار لائٹس کا غیر ضروری استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے اضافی گرمی پیدا ہوتی ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے