कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیٹ (UG) 2026 کا امتحان منسوخ، دوبارہ انعقاد کا فیصلہ

حکومت ہند نے سی بی آئی جانچ کے بھی دیئے احکامات

نئی دہلی: 12 مئی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے NEET (UG) 2026 امتحان کے تعلق سے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 3 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ این ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حکومت ہند کی منظوری کے بعد امتحان کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا، جس کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
این ٹی اے کے مطابق 8 مئی 2026 کو معاملہ مرکزی ایجنسیوں کے سپرد کیا گیا تھا تاکہ آزادانہ جانچ اور ضروری کارروائی کی جا سکے۔ بعد ازاں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے موصولہ اطلاعات اور تحقیقات کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ موجودہ امتحانی عمل کو برقرار رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امتحانی نظام کی شفافیت، غیر جانبداری اور اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے یہ قدم ضروری سمجھا گیا۔ حکومت ہند نے اس معاملے کی جامع تحقیقات کے لیے سنٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (CBI) سے بھی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ این ٹی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سی بی آئی کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
این ٹی اے نے واضح کیا کہ مئی 2026 کے سائیکل میں امیدواروں کی رجسٹریشن، امتحانی مراکز اور دیگر تفصیلات برقرار رہیں گی اور دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مزید یہ کہ طلبہ کی جانب سے ادا کی گئی امتحانی فیس واپس کی جائے گی اور دوبارہ امتحان این ٹی اے کے داخلی وسائل سے منعقد کیا جائے گا۔
ادارے نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف این ٹی اے کے سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔ دوبارہ امتحان کی تاریخ، ایڈمٹ کارڈ اور دیگر معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے