कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول کا دسویں بورڈ امتحان کا نتیجہ 92.09 فیصد

شولاپور:8؍مئی ( آفرین شیخ): امسال لیے گئے ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شہر کے ممتاز اور تاریخی تعلیمی مرکز ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کا نتیجہ 92.09 فیصد رہا۔ پانگل ہائی اسکول میں حائیکہ نے 91.60 فیصد نمبرات کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی جبکہ شفاء سراج بھانگیرے نے 85.80 فیصد مارکس کے ساتھ دوسرا مقام، اور ارمان عبدالغفور شیخ نے 85.20 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔
ایک مختصر مگر پُروقار تہنیتی جلسہ میں، حالیہ بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مدرسہ ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے گلدستہ، پھول اور مٹھائی پیش کی اور ان کو سراہا۔ ساتھ ہی وظیفہ یاب معاون صدر مدرسہ ثریا پروین جاگیردار، وظیفہ یاب معلم الطاف صدیقی، اشتیاق تارا نائیک، سینئر ٹیچر ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلی، شیرین خان، عبدالرؤف پٹیل، اکبر پٹھان، اقبال دلال، ثناء مُلّا کے علاوہ اسکول کے تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، عبدالماجد بڑے گھر اور دیگر والدین وغیرہ نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ اس تہنیتی جلسے کی نظامت عظمیٰ اُستاد نے کی، جب کہ اقبال دلال نے رسمِ شکریہ ادا کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے