कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی لوک سبھا الیکشن میں مسلمانان پر بھنی کی دلچسپی اور سیاسی شعور میں اضافہ قابل صد تحسین

میدان عمل میں ہماری محنت ووٹر سلپ غائب کر کے اور پیسہ دے کر مسلمانوں کی ووٹنگ فیصد کو کم کرنے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ

مضمون نگار :محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی
9960451708

پربھنی 26 اپریل لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلمانان پر بھنی کی دلچسپی اور ووٹنگ کرنے میں سیاسی شعور کا مظاہرہ قابل دید اور لائق صد تحسین رہاہےاس خوشی کے موقع پر ضلع پربھنی کے علماءو ائمہ، تمام ملی اور سماجی تنظیموں بالخصوص ایم۔ ڈی ۔ ایف ، جماعت اسلامی ہند مہاسیوگ ، رحمن فاؤنڈیشن صفا بیت المال ، جمعیت العلماء ہند ( دونوں) باغبان برادری اور شہر ہربھنی کی دیگر ملی و سماحی تنظیموں کے ذمہ داران و اراکین و نوجوانان پر بھنی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی الیکشن سے قبل اور الیکشن کے بعد انتھک اور بے لوث خدمات کے نتیجے میں شہریان پر بھنی کے سیاسی شعور میں اضافہ ہوا اور خوشی کا یہ موقع ہم سب کو میسر ہوا الیکشن سے قبل ان تمام تنظیموں کی محنت کے نتیجے میں پربھنی ضلع کے45 ہزار نئے مسلم رائے دہندگان کا فہرست رائے دہندگان میں اضافہ ہوا جس کا پربھنی لوک سبھا انتخابات میں فائدہ نظر آیا مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر سلپ غائب کر کے مسلمانوں کو ووٹنگ سے روکنے کی سازش کو بھی ان تنظیموں کے نمائندوں نے بروقت ایک دوسرے کو میسج سے آگاہ کر کے اور منظم حکمت عملی اختیار کر کے الیکشن سے ایک رات قبل دیر رات تک ووٹر سلپ بنا کر دینے اور دن بھر پولنگ بوتھ پر اس کام کو انجام دے کر بکاو قیادت کی سازش کو ناکام بنا کر اس بات کا عملی ثبوت دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہے الیکشن کے دن صبح کی اولین ساعتوں ہی سے مذکورہ تنظیموں کے ذمہ داران اور نوجوانان پربھنی کی بے لوث خدمات نے مسلمانوں کے ووٹنگ فیصد میں اضافہ کرنے میں اہم رول ادا کیا آٹو رکشہ اور دیگر سہولتوں سے محروم کر کے مسلمانوں کے ووٹنگ فیصد کو روکنے کے ناپاک عزائم کو ان مذکورہ تنظیموں کے کارکنان اور نوجوانان محلہ کمیٹی نے اپنی ذاتی سواریوں کا استعمال کر کے ناکام بنا دیا اور اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ ہم ملکی سطح کے اکابرین کے فیصلوں اور قوم و ملت کے مفاد میں متفقہ طور پر اجتماعیت کے ساتھ میدان عمل میں بنفس نفیس کام کرنے والے علماء ائمہ اور تمام تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ ہیں ووٹنگ کے اختتام پر رات دیر گئے تک مسلمانان پر بھنی میں ووٹنگ فیصد کا انتظار رہا جو ہماری سیاسی بیداری ثبوت اور ایک خوش آئند بات ہے مجموعی اعتبار سے پربھنی لوک سبھا انتخابات کا ووٹنگ فیصد ٪ 60 رہا جبکہ مسلم محلوں میں ووٹنگ فیصد مذکورہ تنظیموں کے ذمہ داروں سے معلوم کیا گیا تو یہ قابل تعریف اور بہترین رہا لوک سبھا انتخابات کے اختتام کے ساتھ مسلمانان پر بھنی آنے والے وقتوں میں ہونے والے کارپوریشن اور اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں پر امید ہیں اور شہر پربھنی کے علماء ائمہ اور ملی و سماجی تنظیموں کے اتحاد اور قوم و ملت کے لیے بے لوث و بے غرض کام کرنے کے لیے دعا گو ہیں میری بھی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارے اتحاد و اتفاق کو قائم و دائم رکھیں قوم و ملت کے لیے بے غرض و بے لوث کام کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے آمین ، ناسپاسی ہوگی اگر اس موقع پر میں اکابرین امت کو یاد نہ کروں جن کی فکروں اور میدان عمل میں کام کرنے کی وجہ سے امت مسلمہ میں اور تمام تنظیموں کے ذمہ داروں میں ان کی فکریں منتقل ہوئیں اللہ تعالی ان تمام اکابرین کا سایہ ہمارے سروں پر قائم اور دائم رکھے انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے بالخصوص ہمارے پیارے حضرت مفکر اسلام حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی جو اپنی پیرانہ سالی اور خرابی صحت کے باوجود وطن عزیز ہندوستان میں تمام اقوام میں بھائی چارہ قائم کرنے آپسی اتحاد و اتفاق کو قائم کرنے ، اور وطن عزیز کی خوشحالی اور اس کی ترقی کے لیے اور مسلمانا ن ہند کو اپنے تشخص کی بقاء کے ساتھ باوقار زندگی گزارنےاور ان کے روشن مستقبل کے لیے شب و روز دوڑ دھوپ کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو بے انتہا قبول فرمائے آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے حاسدین کے حسد سے آپ کو محفوظ رکھے آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے ، آمین یا رب العالمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے