कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور کے اردو اسکولوں کا دسویں جماعت میں شاندار مظاہرہ، مختلف اسکولوں کا نمایاں رزلٹ

ملکاپور : 8/مئی ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے دسویں جماعت کے حالیہ اعلان کردہ نتائج میں ملکاپور کے اردو میڈیم اسکولوں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم رکھی. مختلف اردو ہائی اسکولوں کے طلبہ نے ڈسٹنکشن، فرسٹ ڈویژن اور سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کر کے اپنے اپنے اداروں اور والدین کا نام روشن کیا ہے. حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق، ملکاپور زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج نے 94.35 فیصد رزلٹ درج کیا، جبکہ ضلع پریشد اردو ہائی اسکول کا نتیجہ 92.45 فیصد رہا۔ پی ایم شری مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول نے سو فیصد یعنی 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کیا۔ اسی طرح اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج کا نتیجہ 97.31 فیصد اور علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کا نتیجہ 98.70 فیصد رہا. تمام اسکولوں کے کامیاب طلبہ نے نمایاں نمبرات کے ساتھ ڈسٹنکشن، فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی. اس شاندار کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور شہریوں کی جانب سے طلبہ کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے. تعلیمی و سماجی حلقوں نے اردو اسکولوں کے اس بہترین مظاہرے کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی یہ ادارے اسی طرح کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے