कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکولہ میں عظیم الشان جلسۂ دستاربندی و تکمیلِ حفظِ قرآن کا انعقاد

محمد عفان محمد اشفاق ودیگر حفاظ کرام کا کیا والہانہ استقبال

ملکاپور: 8/ مئی (محمد احسان سر) مسجد اجملیہ سولہ سو پلاٹ، اکوٹ فائل، اکولہ، شاخ دارالعلوم امان الاسلام اکولہ کے زیرِ اہتمام مجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآن، ناظرہ قرآن، دستاربندی اور تقسیمِ اسناد کا عظیم الشان پروگرام نہایت ہی شاندار اور منظم انداز میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اسناد سے نوازا گیا. موصولہ اطلاعات کے مطابق مکتبِ ہذا میں مستورات کے لیے ناظرہ قرآن اور تین سالہ دینیات جبکہ طلبہ کرام کے لیے حفظِ قرآن، ناظرہ قرآن اور پنج سالہ دینیات کا نظم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ امسال 38 مستورات نے ناظرہ قرآن اور تین سالہ دینیات کا نصاب مکمل کیا، جس کے سلسلہ میں 28 اپریل بروز منگل صبح 10 بجے پردے کے اہتمام کے ساتھ مجلسِ تکمیل منعقد کی گئی. اسی طرح مکتب مسجد اجملیہ سے امسال 8 طلبہ کرام نے حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی، جبکہ 121 طلبہ و طالبات ناظرہ قرآن کریم اور پنج سالہ دینیات سے فارغ ہوئے۔ اس مبارک موقع پر بعد نمازِ مغرب سجاد حسین فنکشن ہال، نزد فاطمہ ہاسپٹل، اورنگزیب کالونی، اکوٹ فائل، اکولہ میں عظیم الشان جلسۂ دستاربندی و تقسیمِ اسناد منعقد ہوا. مکتب سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام میں مرزا عفان بیگ ، محمد جواد، محمد زکریا، محمد ابوذر، محمد عفان، محمد صدیم، محمد عبدالرحمن اور ذہیب خان شامل ہیں، جنہوں نے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی. پروگرام حضرت اقدس مولانا سید محمود علی دامت برکاتہم، بانی و مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم امان الاسلام، شاداب نگر اکولہ کی سرپرستی میں منعقد ہوا جبکہ صدارت حافظ ندیم صدیقی دامت برکاتہم، صدر جمعیۃ العلماء مہاراشٹر نے فرمائی. جلسہ کے مقررِ خصوصی حضرت مولانا ابراہیم ،قاسمی شولا پوری دامت برکاتہم، شیخ الحدیث دارالعلوم سونوری تھے، جبکہ مہمانِ خصوصی مفتی روشن شاہ، دامت برکاتہم، مہتمم و موسس دارالعلوم سونوری شریک رہے۔ پروگرام کی نگرانی حضرت مولانا وصی اللہ دامت برکاتہم، مہتمم جامع عزیزیہ انوار القرآن نے کی. نظامت کے فرائض ماسٹر محمد مبین شہزاد نے خوش اسلوبی سے انجام دیںٔے ۔ اس موقع پر محمد عفان محمد اشفاق محمود نگر اکولہ کو ان کے نانا الحاج شہزادے اکبر، ماموں جنید شہزادے اکبر، سہیل شہزادے اکبر، اعزہ و اقارب اور صحافی محمد احسان سر، ملکاپور کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا. آخر میں مکتب و مسجد اجملیہ سولہ سو پلاٹ، اکوٹ فائل، اکولہ کے اراکین، اساتذہ اور منتظمین نے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے