कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندورہ میں حضرت صوفی سرمست علی شاہ قلندر قادری ستاریؒ (رح ) کا 123 واں عرس شریف

ملکاپور: 8 /مئی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاعات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ناندورہ صوفی ٹرسٹ کی جانب سے حضرت صوفی سرمست علی شاہ قلندر قادری ستاری کے 123 ویں عرس شریف کا انعقاد 9 مئی سے 11 مئی 2026 تک ناندورہ شریف میں نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے.صوفی ٹرسٹ ناندورہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس تین روزہ مذہبی پروگرام کے تحت 9 مئی کو نمازِ عصر کے بعد سندل شریف کی تقریب منعقد ہوگی۔ 10 مئی کو نمازِ مغرب کے بعد عرس شریف کی مرکزی رسم ادا کی جائے گی، جبکہ 11 مئی کو نمازِ فجر کے بعد فاتحہ خوانی کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوگا. صوفی ٹرسٹ کے ذمہ داران نے تمام عقیدت مندوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ثوابِ جاریہ حاصل کریں. صدر عبدالوسیم حاجی عبدالقدیر اور سکریٹری اسماعیل خان مصطفیٰ خان نے بتایا کہ عرس شریف کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پروگرام کو پُرامن اور منظم انداز میں منعقد کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے