कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کتاب

علیم اسرار، ناندیڑ 

کتاب ساتھی ہے یار ہم دم
ہے رہنما رہبرو مسیحا
اندھیرے دل کا چراغ روشن
بہت منور بہت ہی اجلا
ہراک عنواں ہے خوبصورت
ہے کتنی پیاری کتاب دنیا
کتاب اجلی سحر کی خواہش
اسی سے زندہ ہےہر تمنا
جہان اس کا حسین دلکش
ہے خوبصورت بہت معطر
اٹھاے پردے دلیل دے کر
یہ راز گہرے ہے کھولے ہم پر
دکھائے دنیا سمندروں کی
کبھی یہ جائے فلک پہ لے کر
خبر ہے جس کی ہمیں بتائے
وجود رکھتے ہیں کتنےعنصر
عداوتوں کے ہزار قصے
ہیں کتنے عنوان سازشوں کے
اسی پہ نقشے سیاستوں کے
اسی پہ نغمے محبتوں کے
یہ راہبرہےاسی کے دم سے
رواں جہاں کی عدالتیں ہیں
اسی کی محکوم بستیاں ہیں
زمیں کی ساری حکومتیں ہیں
کتاب ہی راہ حق دکھائے
یہ خیر شر کا جواز لائے
اصول دنیا کہ آخرت کے
اسی نے سارے ہمیں سکھائے
وجود کل کے ہیں راز کتنے
حیات کیا ہے ممات کیا ہے
ہمیں بتائے ظہور دنیا
ہے کیا یہ کل کائنات کیا ہے
کوئی ہے مولاسبب کوئی ہے
بتایا اس نے خدا کوئی ہے
کوئی ام الکتاب بھی ہے
کتاب حق رہنما کوئی ہے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے