कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جس نے حج کیا اور میرے روضہ کی زیارت نہیں کی وہ بے وفا ہے

عرفات ٹورس کے حج سمینار کا انعقاد

حیدرآباد۔4/مئی (راست)عرفات ٹورس حج و عمرہ گروپس پرانی حویلی کے زیراہتمام 3/مئی بروز اتوار کنگس کوہ نور کنونشن مہدی پٹنم میں عرفات ٹورس کے ذریعہ اس سال حج کے لئے روانہ ہونے والے عازمین حج کیلئے ایک حج سمینار کا شام 6 بجے انعقاد عمل میں آیا۔ سمینار کا آغاز قاری محمد علی خاں صاحب کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اور قاری محمد علیم الدین واحد صاحب نے نعتیہ کلام پیش کیا۔حضرت مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی صاحب نے حج و عمرہ کے طریقہ سے عازمین کو واقف کروایا اور کہا کہ شیطان حج کے اصل دنوں میں حاجیوں کو بھٹکاتا ہے۔ منیٰ کے پہلے دن ہی سب سے زیادہ جھگڑے ہوتے ہیں جو بالکل غیر اہم اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر ہوتے ہیں۔ ہر حاجی کو چاہئے کہ وہ خود تکلیف اٹھاکر دوسروں کو راحت پہنچائیں تاکہ وہ زندگی بھر آپ کے ایثار و قربانی کو یاد کرتا رہے۔ ہم لاکھوں روپے خرچ کرکے حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں اسی لئے ہمیں ہر ہر لمحہ اذکار و عبادات میں گزارنا چاہئے۔ اصل حج عرفات ہی ہے اسی لئے یہاں جتنی دعائیں کروگے اتنا ہی اجر ملے گا۔ انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالانکہ مدینہ شریف کی زیارت حج کے ارکان میں شامل نہیں ہے لیکن پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے حج کیا اور میرے روضہ کی زیارت نہیں کی وہ بے وفا ہے“ اسی لئے ہمیں مدینہ شریف کی بھی زیارت ضرور کرنی چاہئے۔ عرفات ٹورس کے مالک حافظ محمد افضل نے عازمین حج کو زور دے کر کہا کہ اس سال حج کیلئے کچھ نئی شرائط لاگو ہیں اسی لئے عازمین غیر ضروری سامان اپنے ساتھ لے کر نہ جائیں۔ حرم میں پڑی ہوئی کسی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں، سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں، خواتین اپنے ہاتھوں میں اور خاص کر انگلیوں پر مہندی نہ لگائیں کیونکہ اسکاننگ میں پریشانی ہوسکتی ہے اور امیگریشن سے واپس کردیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمی جمار کے لئے ہجوم کے وقت نہ جائیں۔ اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے رہیں اور درود شریف اور دعاؤں کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں۔ قاری محمد علی خاں کی دعا پر سمینار کا اختتام عمل میں آیا۔ نماز عشاء کا اہتمام اور عشائیہ کا نظم کیا گیاتھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے