कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اتحاد کی طاقت

روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کو کہا۔

اب وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہی بنائی جائے ۔ جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے ۔

وارڈن نے تمام طلباء سے ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا ۔

اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی انہوں نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا ۔

باقی کے 80 طلباء میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی ، نہ ہی آپس میں کوئی خاص بات چیت تھی۔ اور نہ ہی وہ اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ کرنا جانتے تھے ۔ لہٰذا انھوں نے آپس میں کوئی صلح و مشورہ نہیں کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا ۔

اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ اس طرح آیا۔۔۔

20 کھچڑی
18 ڈوسا
16 پراٹھا
14 روٹی
12روٹی مکھن
10 نوڈلز
10 پوری سبزی

آخر نتیجہ کیا ہوا ؟ اس کینٹن میں آج بھی وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں ۔

(عقلمند کو اشارہ کافی) ۔۔۔۔۔۔۔۔

( سوشل میڈیا) 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے