कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس ۔ ڈی ۔ پی ۔ آئی (SDPI ) سے متعلق ضروری وضاحت

مفکر اسلام حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی جانب سے موجودہ لوک سبھا الیکشن کے تناظر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( SDPI ) سے متعلق ایک ضروری وضاحت جس کو اس عاجز نے حضرت والا کے ویڈیو کو سن کر من و عن تحریر کیا ہے اور حضرت والا کی مزید فکر انگیز ویڈیو کو تحریری شکل میں آپ تک پہنچانے کا عزم کیا ہے اللہ تعالی میری اس کوشش کو قبول کرے ہمارے پیارے حضرت کا سایہ ہمارے سروں پر قائم اور دائم رکھے حضرت والا کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین (حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ عالی کی ویڈیو کی تحریری شکل یہ ہے)

خوا تین و حضرات مجھے جاننے والے لوگ جانتے ہیں کہ ملک کی موجودہ سیاسی پارٹیوں میں ایس۔ ڈی۔ پی ۔آئی ، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اس کی قیادت سے میرے اچھے تعلقات ہیں اور ان کی نیت اور مقاصد کے بارے میں مجھے بہت اچھی توقعات ہیں، نیک گمان ہے اور میرے ذاتی تعلقات ہیں ان سب کے باوجود موجودہ الیکشن میں ، میں کسی بھی سیٹ پر ان کے کسی بھی امیدوار کو سپورٹ نہیں کر رہا ہوں باوجود اپنے اس تعلق سے جو مجھے اس کی قیادت سے ہے اور اس کی قیادت کو مجھ سے ہے کیونکہ موجودہ نازک ترین حالات اور آنے والے سنگین خطرات کا تقاضہ یہ ہے کہ ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کسی پارٹی کو سپورٹ نہ کیا جائے بلکہ بہت بڑا خطرہ جو ملک کی جمہوری قدروں پر ملک کے دستور پر ملک کے تمام کمزور طبقات پر منڈلا رہا ہے اس خطرے کے پیش نظر ہر ہر سیٹ پر اس بات کی بھر پور کوشش کی جائے کہ نفرت کے سودا گر اور ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والے لوگ وہ کامیاب نہ ہونے پائیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ہر سیٹ پر یہ دیکھا جائے کہ کون سی پارٹی یا الا ئنس کا امیدوار اس نفرت کے سوداگروں کے امیدوار کو اور ان کے نمائندوں کو ہرانے کی پوزیشن میں ہے اسی بنا پر میں نے ایس۔ ڈی ۔ پی آئی SDPI کو کہیں پر بھی کوئی سپورٹ نہیں کیا ہے اور مجھے یہاں یہ بات آن ریکارڈ کہہ دینی چاہیے کہ ان کی قیادت نے کسی ایک جگہ پر بھی سپورٹ دینے کا مطالبہ نہیں کیا ہے وہ میرے موقف کو ، میری فکرمندی کو جانتے ہیں اور یہ ان کی نیک نیتی کی بات ہے انہوں نے اپنے تعلقات کی بنیاد پر کوئی ایسی فرمائش نہیں کی جو میں قبول نہیں کر سکتا مجھے اس بات کی خبر ملی ہے کہ گجرات پالن پور اور کیرانہ یو پی میں جو ایس ڈی پی ائی SDPI کے امیدوار کھڑے ہیں مقامی طور پر وہ امیدوار یا ان کے کچھ حامی لوگ وہ میرا ایک پرانا ویڈیو ایک میری پرانی تقریر کا ویڈیو وہ اس وقت وائرل کر رہے ہیں مقامی سطح پر جس پر میں نے ایس۔ ڈی۔ پی ۔آئی کی تعریف کی ہے اور اس سے اپنی جو اچھی توقعات ہیں ان کو صاف لفظوں میں بیان کیا ہے وہ توقعات آج بھی قائم ہے لیکن میں یہ بات صاف صاف کہنا چاہتا ہوں کہ وہ پرانا ویڈیو اس موقع پر جو وائرل کیا جا رہا ہے یہ امانت داری کے خلاف بات ہے اور ایس ۔ ڈی ۔پی ۔آئی SDPI کی مرکزی قیادت اس کی قصور وار نہیں ہے مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ مرکزی قیادت نے لوکل امیدواروں سے اور ان کے حامیوں سے یہ جواب طلب کیا ہے کہ آپ نے سجاد نعمانی صاحب کا یہ پرانا ویڈیو کیسے وائرل کیا ؟ اس لیے اس کی تمام تر ذمہ داری مقامی لوگوں پر ہیں دو جگہوں کے بارے میں مجھے اطلاع ملی ہے کسی اور جگہ پر ہو تو مجھے اس کی اطلاع نہیں ملی میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کیرا نہ ہو یا پالن پور یا اس کے علاوہ کوئی اور سیٹ میں ایس۔ ڈی ۔ پی ۔ آئی کا اس وقت اس الیکشن میں حمایت نہیں کر رہا ہوں آپ سب کا بہت بہت شکریہ مجھے امید ہے میری یہ بات ملت اسلام میں جوڑ کا سبب بنے گی۔

بذریعہ:محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مؤید المسلمین پرائمری اسکول ، پربھنی
(نامہ نگار اعتبار نیوز )
9960451708

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے