कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علماء و ائمہ مساجد سے مؤدبانہ و عاجزانہ التماس

از قلم : محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم : مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول ،پربھنی
9960451708
پربھنی مورخہ 18 اپریل بروز جمعرات

قابل صد احترام علماء و ائمہ مساجد جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے پہلے مرحلے میں ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 102 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل بروز جمعہ ہوگی جس میں شہر پر بھنی اور مہاراشٹر کے اضلاع ناندیڑ ،ہنگولی، واشم، اکولہ، امراوتی، ایوت محل، بلڈانہ ،وردھاکے امیدواروں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ گزشتہ کئی جمعہ سے ملک بھر کی مساجد میں ووٹ کی اہمیت پر علماء و ائمہ مسا جد نے توجہ دلائی اور عید کی نماز سے قبل بھی علماء نے موجودہ صورتحال میں ووٹ دینے کی اہمیت سے عوام الناس کو واقف کروایا ۔ قابل مبارک باد ہے تمام علماء و ائمہ مساجد اور ملی، سماجی تنظیمیں جن کی کوششوں سے ملکی سطح پر نئے ووٹرس کا نام فہرست رائے دہندگان ( ووٹر لسٹ ) میں شامل ہوا ہے ۔ امسال پربھنی لوک سبھا کے الیکشن کے لیے 40 تا45 ہزارمسلم نئے ووٹرز کا نام فہرست رائے دہندگان (ووٹر لسٹ) میں شامل ہوا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے لیکن ہماری یہ محنت تبھی ثمر آور ثابت ہوگی جب یہ تمام نئے ووٹرز اور پرانے ووٹرز صد فیصد ووٹنگ کریں گے ۔ اس لیے تمام علماء اور ائمہ مساجد سے مؤدبانہ التماس ہے کہ جس طرح اب تک کے آپ نے الیکشن کے سلسلے میں امت کی رہنمائی اور رہبری فرمائی اسی طرح الیکشن ہونے تک اس کو جاری رکھیں اور نماز جمعہ سے قبل عمومی بیان میں موجودہ صورتحال میں الیکشن کی اہمیت ، ووٹ دینے کے فوائد اور ووٹ نہ دینے کے نقصانات سے عوام الناس کو روشناس کراتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد دعا سے قبل درج ذیل نکات سے مصلیان کو واقف کروائیں اور آپ کی رہنمائی اور سرپرستی میں صدر مسجد کمیٹی اور نوجوانان محلہ کے ساتھ مل کر آج ہی سے الیکشن کے دن صد فیصد ووٹ ڈالیں جائیں اس کی کوشش میں لگ جائیں۔
1۔ تمام نئے ووٹرز اپنے الیکشن کارڈ آج ہی Voter help line mobile app (ووٹر ہیلپ لائن موبائل ایپ) سے ڈاؤن لوڈ کر کے حاصل کر لیں کوئی مسئلہ ہو تو محلہ کمیٹی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔
2 ۔ ہمارے گھر کے تمام افراد ، خاندان کے افراد ،محلے کے لوگ اور شہر کے لوگ 100 فیصد ووٹ دیں اس بات کی محنت کریں۔
3۔ اگر کسی شخص کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہے لیکن اسکا الیکشن کارڈ گم ہو گیا یا کسی وجہ سے نہیں ملا وہ شخص ادھار کارڈ ، پین کارڈ ، ڈرائیونگ لیسنس یا اور کوئی سرکاری شناختی کارڈ بتا کر ووٹ دے سکتا ہے اس بات کو دوسروں تک پہنچائیں۔
4 ۔ جس دن ووٹنگ ہے اپنے مقام پر موجود رہیں کسی دوسرے مقام کا سفر نہ کریں۔
5 ۔ یاد رکھیں وو ٹ بیچنا حرام ہے اس لیے پیسے لے کر اپنے ووٹ کا سودا نہ کریں ، پیسوں کے لیے ووٹ نہ دیں، اپنا ووٹ ضائع ہونے سے بچائیں ، ووٹ کی تقسیم کے لیے کھڑے ہونے والے امیدواروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں چاہے ان کا تعلق کسی مذہب سے ہو۔
6۔ ایسے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیں جو جو ملکی سطح پر فرقہ پرست اور ظالم طاقتوں کو شکست دینے میں معاون و مددگار بنیں اور جو ظلم اور نفرت کے خلاف متحد ہوں چاہے ان کا تعلق کسی مذہب سے ہو۔
7۔ ووٹ دینے کے بعد اس بات کا VVPAT (وی وی پیٹ ) پر اطمینان کرلیں کہ جس علامت اور امیدوار کو آپ نے ووٹ دیا ہے اسی کو ووٹ ملا ہے اگر کچھ گڑبڑ نظر آئے تو اس پر اپنا اعتراض درج کریں۔
ایک گزارش یہ ہے کہ ملکی سطح پر اکابرین امت جو اپنی پیرانہ سالی اور بڑھاپے کے باوجود ملک عزیز میں خوشحالی ،امن ،اتحاد و اتفاق آپسی بھائی چارہ قائم کرنے اور ملت اسلامیہ کے روشن مستقبل اور اپنی مذہبی شناخت کے ساتھ ترقی کرنے کے لیے دن رات جو محنتیں اور کوششیں کر رہے ہیں ، ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ،اللہ تعالی ان کی عمروں میں برکت دے ،ان کا سایہ ہمارے سروں پرقائم اور دائم رکھے ، آمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے