कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں رام نومی جلوس کے پیش نظر اہم راستے ٹریفک کیلئے بند

ناندیڑ:16؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں 17؍اپریل کو شری رام نومی جلوس نکالا جارہا ہے جس میں بڑے پیمانےپر عقیدت مند شرکت کریں گے۔ اس لیے اس دوران امن وسلامتی کی برقراری کے لیے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت 17؍اپریل کی صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک شہر کے اہم راستوں پر ٹریفک کے سلسلے میں مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔
ٹریفک کے لیے مندرجہ ذیل راستے بند رہیں گے
1۔ قدیم مونڈھا۔ دینا بینک۔ مہاویر چوک۔ تروڑیکر مارکٹ۔ وزیر آباد۔ کلامندر۔ شیواجی نگر سے آئی ٹی آئی چوک تا ورکشاپ کا راستہ جانے آنے کے لیے بند رہے گا۔
2۔ راج کارنر تا آئی ٹی آئی کی سمت آنے کے لیے ورکشاپ ٹی پوائنٹ۔ شری نگر تا آئی ٹی آئی تک دائیں جانب سے بند رہے گا۔
3۔ برقی چوک تا قدیم مونڈھا کی سمت آنے کے لیے بند رہے گا۔
4۔ قدیم کوٹھا تا قدیم مونڈھا کی سمت آنے جانے کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔
5۔ روی نگر کوٹھا۔ گوردھن گھاٹ پل سے وزیر آباد چوک کی سمت آنے جانے کے لیےراستہ بند رہے گا۔
ٹریفک کے لیے مندرجہ ذیل متبادل راستے
1۔ برقی چوک سے قدیم مونڈھا کی سمت آنے والی ٹریفک حبیب ٹاکیز سے محمد علی روڈ ، کیلا مارکٹ گٹی کریشر روڈ کا استعمال کریں۔
2۔ گوردھن گھاٹ پل سے آنے والی ٹریفک و وزیر آباد چوک سے شیواجی نگر، آئی ٹی آئی، ورکشاپ کی سمت جانے والی ٹریفک ترنگا چوک پولیس ہیڈکوارٹر روڈ کھڑکپورہ۔ لال واڑی۔ انڈر بریج روڈ شیواجی نگر۔ پیلی گرنی۔ گنیش نگر وائی پوائنٹ راستہ جانے آنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
3۔ راج کارنر تا قدیم مونڈھا راستہ سے ٹریفک راج کارنر۔ ورکشاپ کارنر۔ بھاگیہ نگر۔ آنند نگر۔ ناگارجنا ٹی پوائنٹ۔ انا بھاؤ ساڑھے مجسمہ۔ یاتری نواس پولیس چوکی۔ ابچل نگر سے آگے جانے اور آنے کے لیےکھلا رہے گا۔
4۔ سڈکو ہڈکو کی سمت آنے والی ٹریفک روی نگر کوٹھا۔ گوردھن گھاٹ۔ ترنگا چوک پولیس ہیڈکوارٹر روڈ کھڑکپورہ۔ لال واڑی۔ انڈر بریج روڈ شیواجی نگر۔ پیلی گرنی۔ گنیش نگر وائی پوائنٹ روڈ جانے آنے کے لیے استعمال کریں۔
شہریان سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک میں کسی بھی قسم کی خلل اندازی نہ ہو، اس لیے مندرجہ ذیل متبادل راستے استعمال کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے