कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید،76 زخمی

غزہ:13؍اپریل: عیدالفطرکے تیسرے روز جمعہ کو وزارت فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے شہادتوں کی تعداد 33 ہزار 634 شہید اور 76 ہزار 214 زخمی ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر 189ویں روز جاری جارحیت کے نتیجے میں شہدا اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اپنی روزانہ کی اعدادوشمار کی رپورٹ میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 شہید اور 120 زخمی ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔اس طرح گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 33,634 شہید اور 76,214 زخمی ہوئے ہیں”۔رپورٹ میں مزید کہا کہ "متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔”اس سال عید الفطر اس وقت آئی جب اسرائیل غزہ پر تباہ کن جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں سوا لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہوچکے ہیں۔ غزہ کی بیشتر آبادی قحط کا شکار ہے اور نویفی صد آبادی بیگھر ہوچکی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے