कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قندہار میں 1 لاکھ 88 ہزار 298 روپئے کا گٹکھا ضبط

لوکل کرائم برانچ ناندیڑ کی کارروائی

ناندیڑ:11؍اپریل(نمائندہ اعتبار) قندہار پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہتائی پورہ میں ایک شخص کے گھر سے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ممنوع کردہ گٹکھا کا ذخیرہ موجود ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد لوکل کرائم برانچ ناندیڑ کے پولیس افسران و ملازمین نے شیخ نوشاد شیخ طاہر ( ساکن ہتائی پورہ، قندہار) کے گھر پر چھاپہ مارا، اور ممنوعہ گٹکھے کا ذخیرہ (مالیت 1 لاکھ 88 ہزار 298 روپئے ) ضبط کیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے شیخ نوشاد شیخ طاہر ( ساکن ہتائی پور، قندہار، ضلع ناندیڑ) کے خلاف قندہار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آرنمبر 130/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 328,272,273 کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ مذکورہ کارروائی ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے رائے دھرنے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کےانسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر روی واہوڑے، ہیڈکانسٹبل گنڈے راؤ کرلے، پولیس نائیک وتھل شیڑکے، پولیس کانسٹبل بالاجی یادگیرواڑ، جیوالا سنگھ باؤری، گجانن بینواڑ، کرن بابر، ارجن شندے وغیرہ نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے