कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زُنیرا فاطمہ اور عدینہ راحین کے مکمل 30 روزے

ناندیڑ:10اپریل ( نامہ نگار) ملت نگر کے ساکن جناب انور خان ( مدرس) کی دُختران زُنیرا فاطمہ ( طالبہ الفرقان اسکول، جماعت پنجم) اور عدینہ راحین ( طالبہ الفرقان اسکول، جماعت سوم) نے بالترتیب 11 اور 9 سال کی عمر میں امسال رمضا ن المبارک میں مکمل 30 روزے رکھے۔ اس دوران دونوں معصوم بہنوں نے نمازوں اور ذکر و تلاوت کا بھی اہتمام کیا۔ اس ضمن میں ایک تقریب اُن کے مکان واقع ملت نگر میں رکھی گئی تھی۔ جس میں عزیز و اقارب اور زُنیرا فاطمہ و عدینہ راحین کی سہیلیوں نے شرکت کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد پیش کی اور بالخصوص اُن کے دادی جان، نانا جان اور سبھی تایا، چاچا ، پھوپھو، خالہ اور ماموں جان وغیرہ نے اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہوئے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے