कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

واشیم ضلع میں اردو اساتذہ سنگھ کے ضلعی صدر کے لئے مزمل خان کا انتخاب

ملکاپور: 28 / اپریل ( محمد احسان سر ) کارنجہ لاڈ میں 28 اپریل 2026 کو آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (سیکنڈری) ضلع واشیم کے ضلعی صدر کا انتخابی پروگرام شاندار اور پُرجوش ماحول میں اختتام پذیر ہوا. پروگرام کا انعقاد ایم. ٹی. خان صاحب کے دفتر میں منعقد ہوا. اس اہم اجلاس میں آسیگاؤں کے مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول کے معاون استاد مزمل خان محمود خان کو متفقہ طور پر ضلع واشیم کے لیے تنظیم کے ضلعی صدر کے عہدے پر منتخب کیا گیا. اسی طرح جی۔ این۔ آزاد جونیئر کالج، کارنجہ لاڈ کے ہائیر سیکنڈری معاون استاد محمد اشفاق محمد ابراہیم کو سیکریٹری منتخب کیا گیا. مزید برآں محمد ثاقب سر (ماڈرن انگلش ہائی اسکول، کارنجہ لاڈ) کو تنظیم کی ضلع واشیم ورکنگ کمیٹی میں ضلع نائب صدر کے عہدے پر منتخب کیا گیا. پروگرام میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے. اپنے رہنمائی خطبے میں انہوں نے اساتذہ کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ کے منصوبوں کی تفصیلی وضاحت کی. خاص طور پر ضلع واشیم میں اسکولوں اور اساتذہ کی ترقی کے لیے تنظیم کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے جانے کا یقین دلایا. اس موقع پر ایم. ٹی. خان (سابق نائب صدر، میونسپل کونسل کارنجہ لاڈ)، مہاراشٹر پروگریسو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر مرزا عرفان بیگ، پیارا ہاسپٹل کے ڈائریکٹر و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد اجمل، نیز موجودہ ضلعی صدر حسین دیشمکھ اور تشہیری انچارج شارق جعفر کی خاص موجودگی رہی.
پروگرام کی مؤثر و ماہرانہ نظامت معروف اردو شاعر و قابل استاد شمیم فرحت نے انجام دی۔ اس موقع پر ضلعی سطح کی نئی ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور آئندہ تمام تنظیمی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری نومنتخب ضلعی صدر مزمل خان محمود خان کے سپرد کی گئی، ساتھ ہی انہیں آئندہ عہدیداران کے انتخاب کے مکمل اختیارات بھی دیے گئے. اس تقریب میں ضلع بھر کے 25 سے زائد اساتذہ نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے فعال شرکت درج کروائی۔ حاضرین اور معززین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. پروگرام نہایت خوشگوار اور جوشیلے ماحول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اور ضلع واشیم میں اردو اساتذہ سنگھ کی سرگرمیوں کو ایک نئی توانائی ملنے کی امید ظاہر کی گئی. نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام ہوا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے