कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ترقی کے ذریعے پولیس سب انسپکٹر بننے والے 16 آفیسران کی تقرریاں

ناندیڑ :21؍اپریل(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پولیس فورس کے 16 پولیس اہلکاروں کو ترقی ملنے کے بعد وہ ناندیڑ پولیس رینج میں حاضر ہوئے۔ اس کے بعد ان تمام کو رینج سے ناندیڑ ضلع پولیس فورس میں روانہ کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس کے انچارج آفس سپرنٹنڈنٹ سی۔پی۔ کپاڑے کے دستخط سے ان 16 پولیس سب انسپکٹرز کو نئی تقرریاں دی گئی ہیں۔ناندیڑ ضلع پولیس فورس کے 16 پولیس اہلکاروں نے 16 اپریل 2026ء کو پولیس سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات کے مطابق پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل آفس، ناندیڑ رینج میں حاضری دی۔ 17 اپریل کو انہیں ناندیڑ پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس میں حاضر کروا لیا گیا۔ انہیں دی گئی تقرریاں درج ذیل ہیں۔
پولیس سب انسپکٹر دتاتریہ اترینند گری (کنڈل واڑی)، نارائن سنگھ بھوم سنگھ رگھونشی (عمری)، اُتم رام راؤ سکنورے (دیگلور)، انیل گنگادھر مانیکر (اتوارہ)، وشوناتھ شنکر راؤ وسامتے (ایئرپورٹ سیکورٹی کنٹرول روم)، وینکٹ پرشورام شندے (بارڈ)، محمد غوث غلام جیلانی (اسٹریٹ سیفٹی ٹیم )، سنتوش گنگادھر تڑکے (شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد)، صاحب راؤ آلو آڈے (اتوارہ)، وٹھل شریمنت راؤ کھومنے (ضلع اسپیشل برانچ)، وشومبھر دگمبر راؤ نکم (کنٹور)، بالاصاحب سداشیو پامپٹوار (سونکھیڑ)، شیخ رسول محبوب صاحب (تامسا)، وٹھل مادھوراؤ گاولی (اتوارہ)، ہنومنت نیورتی توپکر (کنٹرول روم ناندیڑ)، محمد ذاکر شیخ قاسم (واچک اتوارہ سب ڈیویژن)۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے