कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وزیراعظم انٹرن شپ اسکیم کے تحت اندراج کرنے کے لیے نوجوانوں سے اپیل

ناندیڑ:20؍اپریل (نمائندہ اعتبار)حکومتِ ہند کی وزارتِ کارپوریٹ امور کے تحت وزیراعظم انٹرن شپ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس انٹرن شپ اسکیم کے لیے 18 سے 25 سال کی عمر کے وہ ہندوستانی نوجوان اہل ہیں جو کل وقتی تعلیم، ہنر مندی یا ملازمت میں مصروف نہیں ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ملک کی معروف کمپنیوں میں نوجوانوں کو 6 سے 9 ماہ کی مدت کا تربیتی پروگرام (انٹرن شپ) فراہم کیا جائے گا۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو ماہانہ 9 ہزار روپئے مالی امداد اور ایک مرتبہ 6 ہزار روپئے کی یکمشت امداد دی جائے گی۔اس انٹرن شپ اسکیم کے تحت شرکت کے لیے امیدواروں کو [https://pminternship.mca.gov.in](https://pminternship.mca.gov.in) ویب سائٹ پر موجود Register Now کے ٹیب پر کلک کرکے رجسٹریشن کرنا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے لیے امیدوار کے آدھار نمبر سے موبائل نمبر منسلک ہونا لازمی ہے، کیونکہ آدھار سے منسلک موبائل نمبر پر او ٹی پی بھیجا جائے گا، جس کے بعد ہی رجسٹریشن مکمل ہو سکے گا۔ضلع کے 18 سے 25 سال کی عمر کے زیادہ سے زیادہ اہل نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرکے تربیت کا موقع حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لیے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ رہنمائی مرکز ناندیڑ کے دفتر سے رجوع کریں، ایسی اپیل اسسٹنٹ کمشنر ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ رہنمائی مرکز ناندیڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔مزید معلومات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ رہنمائی مرکز، آنند نگر روڈ، بابا نگر، ناندیڑ کے دفتر سے ای میل [nandedrojgar01@gmail.com](mailto:nandedrojgar01@gmail.com) یا فون نمبر 02462-251674 پر رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے