कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک ہفتے میں 73 مقدمات درج، 50 لاکھ روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ:18؍اپریل (نمائندہ اعتبار) آئندہ تہواروں کے پیش نظر قانون و نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے ناندیڑ رینج میں گٹکھا، منشیات اور مہلک ہتھیاروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے پہلے ہی ہفتے میں پولیس نے بڑی کارروائی انجام دی ہے۔پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اماپ کی رہنمائی میں 11 تا 25 اپریل 2026ء کے دوران یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے ہفتے (11 تا 17 اپریل) میں مجموعی طور پر 73 مقدمات درج کیے گئے اور تقریباً 50 لاکھ روپئے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔پولیس نے گٹکھا کاروبار کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 123 کے تحت 12 کارروائیاں، منشیات مخالف قانون کے تحت 1 کارروائی اور اسلحہ قانون کے تحت 60 کارروائیاں انجام دیں۔ ان کارروائیوں کے دوران ملزمین کے قبضے سے 30 لاکھ 60 ہزار روپئے مالیت کا گٹکھا، 1 لاکھ 12 ہزار روپئے مالیت کی گانجا، نیز 3 دیسی پستول، 10 زندہ کارتوس، تلواریں، خنجر اور دیگر مہلک ہتھیار ضبط کیے گئے۔ پربھنی دیہی علاقہ میں گٹکھا ضبطی، اردھاپور میں نقلی زردہ تیار کرنے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی، نیز لاتور مقامی کرائم برانچ کی بڑی ضبطی بھی اس مہم میں شامل ہے۔اس دوران غیر قانونی کاروبار کے خلاف عوامی شرکت بڑھانے کے لیے ناندیڑ رینج پولیس نے ’’خبر‘‘ ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ شہاجی اماپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 9150100100 نمبر پر فون یا واٹس ایپ کے ذریعے معلومات فراہم کریں۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ خصوصی مہم آئندہ ہفتے مزید وسیع پیمانے پر جاری رکھی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے