कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عثمان آباد میں دو اساتذہ کی تہنیت میں تقریبِ استقبالیہ کا انعقاد

عثمان آباد :17؍اپریل (راست) بروز جمعہ بتاریخ 17 اپریل 2026 کو پی ایم شری نگر پریشد اردو اسکول نمبر آٹھ کے فعال صدر مدرس الحاج سید نعیم الدین سر کو عثمان آباد نگر پریشدکے پرشاسن ادھیکاری کے عہدے کی ذمہ داری سونپے جانے کی خوشی میں تنظیمِ اساتذہ کی جانب سے بطور تہنیت گل پوشی کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی گئی۔ اسی طرح سید عبداللہ شاہ میموریل اردو اسکول نلدرگ کے صدر مدرس کے عہدے پر منتخب کیے جانے کے ضمن میں محترم جناب ممتاز سر کی گل پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع شاخ کے صدر شاہ طیب علی سر ، اراکین و دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔ حاضرین میں سے کئی اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں احباب کی قائدانہ صلاحیتوں اور محنت شاقہ کے بارے اپنی آراء بیان کیں اور یہ بھروسہ ظاہر کیا کہ دونوں اپنے اپنے عہدوں سے پورا انصاف کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کی فلاح و بہبود کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ بعد از استقبالیہ ناشتہ اور چائے سے حاضرین کی ضیافت کی گئی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے