कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سلطان اختر کی ادبی خدمات پر تیسری کتاب منظرِ عام پر، ادبی حلقوں میں مسرت کا اظہار

سولاپور :18؍اپریل(اقبال باغبان) : بھارتیہ اردو وکاس فاؤنڈیشن سولاپور کے صدر، ممتاز جواں سال صحافی اور افسانچہ نگار جناب سلطان اختر کی شخصیت اور ان کے ادبی سفر پر مبنی تیسری کتاب منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ اس اہم تصنیف کو مشہور ادیب و افسانچہ نگار جناب ش۔ شکیل نے نہایت محنت اور خلوص سے مرتب کیا ہے۔واضح رہے کہ سلطان اختر کی ادبی خدمات پر یہ تیسری پیشکش ہے۔ اس سے قبل جواں سال ناقد غلام ثاقب (بیڑ) نے ان پر پہلی کتاب تحریر کی تھی، جس کے بعد سینئر شاعر و ادیب جناب ارشد صدیقی نے "حرف حرف پیرہن” کے عنوان سے دوسری کتاب مرتب کی تھی۔ اب ش۔ شکیل کی مرتبہ یہ تیسری کتاب منظرِ عام پر آنا سلطان اختر کی ادبی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ حال ہی میں سلطان اختر نے یہ تازہ ترین کتاب سینئر صحافی و شاعر ایوب نلامندو، روٹری کلب آف سولاپور سمارٹ سٹی کے ڈائریکٹر اورصحافی اقبال باغبان اور سینئر معلم محمد حسین تامبولی کو ان کی رہائش گاہ پر پیش کی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایوب نلامندو نے سلطان اختر اور مرتبِ کتاب ش۔ شکیل کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلطان اختر ایک متحرک شخصیت کے مالک ہیں جو نمائش سے دور رہ کر خاموشی کے ساتھ اردو زبان و ادب کی گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ش۔ شکیل نے اس کتاب کو ترتیب دے کر ایک اہم علمی ضرورت کو پورا کیا ہے۔ صحافی اقبال باغبان اور محمد حسین تامبولی نے سلطان اختر کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں سلطان اختر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ادبی و صحافتی سرگرمیوں کو مزید تندہی سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے